السجاوندی (مصنف کتاب الوقف والابتداء)

السجاوندی: مشہور قاری جنھوں نے وقف و ابتدا پر پہلی کتاب لکھی متوفى 560ھ۔ 1164ء
پورا نام ابو عبد الله محمد بن طيفور الغزنوی السجاوندی
علم نحو اور تفسیر ان کا موضوع تھا لیکن شہرت انھیں علم تجوید میں ملی اگرچہ ان سے پہلے بھی اس موضوع پر کام ہو رہا تھا لیکن ان کی تصنیف کتاب الوقف والابتداءکو ان سب پر فوقیت حاصل ہو گئی
انھوں نے پانچ ایسی صورتوں کا ذکر کیا جن میں وقف کے امکانات ہو سکتے ہیں پھر ان وقفوں ہر حروف تہجی کے اعتبار سے ایک علامت مقرر کی جو آج تک قائم ہے مثلاً

  • وقف لازم کے لیے (م)
  • وقف مطلق کے لیے(ط)
  • وقف جائز کے لیے(ج)
  • وقف مجوز لوجہ کے لیے (ز)
  • وقف مرخص ضرورۃ کے لیے(ص)[1]

حوالہ جات ترمیم

  1. اردو دائرہ معارف اسلامیہ جلد 10 صفحہ740،جامعہ پنجاب لاہور