دنیائے ہومیوپیتھی میں ڈاکٹر ولیم بورک کی کثیر المطالعہ تصنیف " بورک میٹریا میڈیکا " کلیدی حیثیت رکھتی ہے جس کے انگریزی میں نوایڈیشن شائع ہو چکے ہیں اور یہ دوامیٹریامیڈ یکا میں (26) نمبر پر ہے،

alt text
alt text

السٹونیا اسکولے رس

ترمیم

ملیریا جبکہ اس کے ساتھ پیچش، دست، خون کی کمی اور ہاضمہ کی کمزوری بھی ہو تو یہ دوا چھا کام کرتی ہے، اس کی رہنما علامت ہے معدے اور پیٹ میں غیر معمولی کمزوری اس کے ساتھ جسمانی کمزوری، جو بخار جسمانی سکت کم کرتے ہیں یہ ان میں بطور مقوی کام آتی ہے۔ پیٹ میں اینٹھن کے ساتھ دست بہت زور سے ہو، نچلی انتڑیوں میں گرمی لگے، کیمپ ڈائریا خونی پاخانہ، پیچش، گندہ پانی پینے سے اور ملیریا سے دست، درد کے بغیر پانی جیسے پتلے دست آویں۔ (ایسڈ فاس) کھانے کے فوراً بعد پاخانہ ہو۔

تعلقات

ترمیم

مقابلہ کریں، السٹونیا کنسٹرکٹا۔ دونوں اثر کے لحاظ سے مشابہ ہیں، یہ اسٹریلیا کے درخت کونین کی چھال ہے۔ ڈی ٹین (یہ باری کے بخاروں میں کونین کی مانند اثر کرتی ہے، مگر اس کی طرح نقصان نہیں ہے) سنکونہ (دستوں، پرانی بدہضمی اور ناطاقتی میں مفید ہے) ہائیڈراسٹس۔ فیرم سیٹ ایٹ چن۔

طاقت

ترمیم

ٹنکچر سے لے کر تیسری پوٹینسی تک زخموں اور گھٹیا کے درد پر لگانے کے کام بھی آتی ہے۔

حوالہ:

بورک میٹریا میڈیکا