القلم آیت 48 تا 50
سورہ القلم مکی سورۃ ہے لیکن اِس کی آیات 48 تا 50 مدینہ منورہ میں نازل ہوئی ہیں۔
فَاصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ وَلَا تَكُن كَصَاحِبِ الْحُوتِ إِذْ نَادَى وَهُوَ مَكْظُومٌ لَوْلَا أَن تَدَارَكَهُ نِعْمَةٌ مِّن رَّبِّهِ لَنُبِذَ بِالْعَرَاء وَهُوَ مَذْمُومٌ فَاجْتَبَاهُ رَبُّهُ فَجَعَلَهُ مِنَ الصَّالِحِينَ
ترجمہ
ترمیمپس تو اپنے رب کے حکم کا صبر سے (انتظار کر) اور مچھلی والے کی طرح نہ ہو جا جب کہ اُس نے غم کی حالت میں دعا کی O اگر اُسے اُس کے رب کی نعمت نہ پالیتی تو یقیناً وہ برے حالوں میں چٹیل میدان میں ڈال دیا جاتا O اُسے اُس کے رب نے پھر نوازا اور اُسے نیک کاروں میں کر دیا O