المنہج القویم بشرح مسائل التعلیم امام ابن حجر ہیتمی مکی (وفات : 974ھ) کی فقہی کتاب ہے جو فقہ شافعی کی امہات کتابوں میں شمار کی جاتی ہے۔ یہ امام عبد اللہ بن عبد الرحمن بافضل (وفات : 918ھ) کی کتاب ”مسائل التعلیم“ المروف ”مقدمہ حضرمیہ“ کی شرح ہے۔

المنہج القویم
مصنفابن حجر ہیتمی
موضوعفقہ شافعی

کتاب ”المنہج القویم“ کی اہمیت کے پیش نظر اساتذہ اور طلبہ اس پر بہت زیادہ توجہ دیتے ہیں اور اس کے کثیر حواشی و شروحات ہیں، چند یہ ہیں:

  • حاشیہ کردی
  • حاشیہ جرہزی
  • حاشیہ ترمسی
  • حاشیہ بافضل

وجہ تصنیف

ترمیم

ابن حجر ہیتمی کتاب کے مقدمہ میں کہتے ہیں:[1]

کچھ نیک بندوں نے مجھ سے کہا کہ میں امام فقیہ عبد اللہ بن عبد الرحمن بافضل المعروف بلحاج حضرمی -اللہ تعالیٰ ان کے علوم اور برکت سے ہمیں نفع عطا فرمائے- کے ”مقدمہ” پر ایک لطیف شرح لکھوں تو میں نے ان سے اور دیگر لوگوں سے یہ التماس کرتے ہوئے قبول کر لیا کہ وہ اپنی نیک دعاؤں کے ذریعے میری مدد کریں ۔۔۔۔ الخ

حوالہ جات

ترمیم