ابن حجر ہیتمی
ابن حجر ہیتمی پورا نام احمد بن محمد بن علی بن حجر الہیتمی السعدی الانصاری المکی الشافعی ہے۔ جو شهاب الدین مفتی الحجاز ابو الفضل احمد بن محمد بدر الدین بن حجر السعدی الہیتمی کے نا م سے مشہور ہیں۔ مغربی مصر کے علاقے محلہ ابی ہيتم (دو نقطہ ت کے ساتھ) میں 909 ھ (1504ء ) کو پیدا ہوئے۔ وہیں درس حاصل کیا اور 974 ھ (1567ء) کو مکہ میں فوت ہوئے۔شافعیہ کی فقہ کے ماہر عالم تھے۔[1] ابن تیمیہ کے پکے دشمن تھے،ایک استفتاء کے جواب میں لکھتے ہیں
ابن حجر ہیتمی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | جنوری1504ء |
وفات | جنوری1566ء (61–62 سال) مکہ |
مدفن | جنت المعلیٰ |
شہریت | سلطنت مملوک سلطنت عثمانیہ |
مذہب | اسلام |
فرقہ | اہل سنت |
فقہی مسلک | شافعی |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ الازہر |
استاذ | زکریا انصاری ، شہاب الدین رملی |
تلمیذ خاص | ملا علی قاری ، متقی ہندی ، محمد بن طاہر پٹنی |
پیشہ | محدث ، فقیہ ، مورخ |
پیشہ ورانہ زبان | عربی |
شعبۂ عمل | فقہ ، علم حدیث ، تفسیر قرآن ، علم کلام |
کارہائے نمایاں | تحفۃ المحتاج |
درستی - ترمیم |
- وَسُئِلَ نفع اللہ بِہ بِمَا لَفظہ: لِابْنِ تَیمِیۃ اعْتِرَاض على متأخری الصُّوفِيَّۃ، وَلہ خوارق فِی الْفِقْہ وَالْأُصُول فَمَا مُحَصل ذَلِك؟
فَأجَاب بقولہ: ابْن تَیمِیۃ عبد خذلہ اللہ وأضلَّہ وأعماہ وأصمہ وأذلَّہ
شیوخ
ترمیم- زکریا انصاری۔
- شیخ عبدالحق سنباطی۔
- شمس مشہودی۔
- شمس سمہودی۔
- امین غمری۔
- شہاب الدین رملی۔
- طبلاوی*
- ابو حسن بکری۔
- شمس لقانی ضیروطی۔
- شہاب بن نجار حنبلی.
- شہاب بن صائغ۔
تصانیف
ترمیمفقہ میں
|
حدیث میں
عقیدہ میں
تصوف میں
|
سیرت اور تاریخ میں
|
وفات
ترمیمابن حجر ہیتمی کی وفات مکہ میں ہوئی، اور انہیں تبریاس کے علاقے المعلہ میں دفن کیا گیا، آپ کی وفات کے سال کے بارے میں اختلاف ہے، چنانچہ رجب سنہ 974ھ میں کہا گیا۔نجم الدین الغازی کہتے ہیں: ان کی وفات مکہ میں سنہ 973ھ میں ہوئی اور ہوا یہ کہ دمشق میں سنہ اکہتر (971ھ ) میں ان کی وفات کا اعلان ہوا اور نماز جنازہ ادا کی گئی۔ ان پر ان کی غیر موجودگی میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور محمد آفندی ابن مفتی ابی السعود کی جن کا انتقال پانچ شعبان بروز جمعہ حلب میں ہوا اور پھر اس کے بعد واضح کیا گیا کہ ابن حجر زندہ ہیں۔پھر دمشق تک ان کی وفات کی خبر پہنچی اور سید عبد الرحیم عباسی بیروطی کی وفات کی بارہ شوال چوہتر ہجری کو جمعے ہوئی ان کے لیے غائبانہ نماز ادا کی گئی۔ اللہ تعالیٰ ان پر رحم فرمائے۔۔[5]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ البدر الطالع 1/ 109، الأعلام 1/234
- ↑ الإمام ابن حجر الهيتمي وأثره في الفقه الشافعي، أمجد رشيد محمد علي، ص45 آرکائیو شدہ 2020-12-01 بذریعہ وے بیک مشین
- ↑ نفائس الدرر، أبو بكر بن محمد باعمرو السيفي، ص12
- ↑ ديوان الإسلام، شمس الدين ابن الغزي، ج2 ص202 آرکائیو شدہ 2020-12-01 بذریعہ وے بیک مشین
- ↑ الإمام ابن حجر الهيتمي وأثره في الفقه الشافعي، أمجد رشيد محمد علي، ص45 {{Webarchive|url=https://web.archive.org/web/20201201032553/http://88.99.240.100/aleman/library/messages/01137.pd