الیجینڈرو "ایلک" فرگوسن (پیدائش: 19 جولائی 1978ء) ارجنٹائن کا ایک کرکٹ کھلاڑی ہے۔ وہ دائیں ہاتھ کے بلے باز اور وکٹ کیپر ہیں جو 1994ء سے ارجنٹائن کے لیے کھیل رہے ہیں [1]ستمبر 2019ء میں اسے 2019ء جنوبی امریکن کرکٹ چیمپئن شپ میں مردوں کے ٹورنامنٹ کے لیے ارجنٹائن کے ٹوئنٹی20 بین الاقوامی دستے میں شامل کیا گیا۔ اس نے 3 اکتوبر 2019ء کو میکسیکو کے خلاف ارجنٹینا کے لیے اپنا ٹوئنٹی20 بین الاقوامی ڈیبیو کیا۔ [2] نومبر 2021ء میں ان کا نام انٹیگوا میں 2021ء کے آئی سی سی مینز ٹی20 عالمی کپ امریکا کوالیفائر ٹورنامنٹ کے لیے ارجنٹائن کے سکواڈ میں شامل کیا گیا۔ [3]

الیجینڈرو فرگوسن
ذاتی معلومات
مکمل نامالیجینڈرو "ایلک" فرگوسن
پیدائش (1978-07-19) 19 جولائی 1978 (عمر 46 برس)
بیونس آئرس، ارجنٹینا
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کا میڈیم پیس گیند باز
حیثیتوکٹ کیپر
تعلقاتپابلو فرگوسن (بھائی)
جارج فرگوسن (دادا)
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ٹی20 (کیپ 6)3 اکتوبر 2019  بمقابلہ  میکسیکو
آخری ٹی2020 اکتوبر 2022  بمقابلہ  برازیل
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹوئنٹی20آئی لسٹ اے ٹوئنٹی20
میچ 11 6 11
رنز بنائے 221 105 221
بیٹنگ اوسط 36.83 21.00 36.83
سنچریاں/ففٹیاں –/2 –/1 –/2
ٹاپ اسکور 86* 66* 86*
کیچ/سٹمپ 3/– 8/– 3/–
ماخذ: Cricinfo، 29 نومبر 2022ء

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Alejandro Ferguson"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-04-28
  2. "1st Match, South American Men's Championships at Cortijo Polo Club Pitch A, Oct 3 2019"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-10-13
  3. "Argentina and Belize squads announced for T20 World Cup Americas qualifiers in Antigua"۔ Czarsportz۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-11-04