امرؤ القیس بن عابس
امرؤ القیس بن عابسصحابی رسول اور شاعر بھی تھے۔
امرؤ القیس بن عابس | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
درستی - ترمیم |
نام ونسب
ترمیمامرؤالقیس نام، باپ کا نام عابس تھا، نسب نامہ یہ ہے امرؤ القیس بن عابس بن منذر بن امرؤ القیس بن سمط بن عمرو بن معاویہ بن حارث الاکبر بن معاویہ بن ثور بن مرتع بن معاویہ ابن حارث کندی۔
اسلام
ترمیم10ھ میں کندہ (حضرت موت) کے وفد کے ساتھ مدینہ آکر آنحضرتﷺ کے دست حق پر ست پر مشرف باسلام ہوئے،قبول اسلام کے بعد پھر وطن واپس چلے گئے۔
فتنہ ارتداد
ترمیمابوبکر کے زمانہ میں جب عرب کے قبائل میں ارتداد کی وبا پھیلی تو امرؤا لقیس کا پورا قبیلہ مرتد ہو گیا، لیکن ان کے پائے ایمان میں لغزش نہ آئی اور انھوں نے اپنے قبیلہ کو دوبارہ دائرہ اسلام میں واپس لانے کی پوری کوشش کی اوراس کے لیے افہام و تفہیم زجر وتوبیخ وغیرہ تمام امکانی ذرائع صرف کر دیے،کندہ کے رئیس اشعت بن قیس بھی جو حسن بن علی کے خسرتھے، مرتد ہو گئے تھے،امرؤ القیس نے انھیں بہت سمجھایا کہ اس فتنہ سے خدا ابوبکر کو کوئی نقصان نہیں پہنچائے گا، مخالفوں کو ناکامی ہوگی اوران کا سر قلم کر دیا جائے گا، تم اپنے اوپر رحم کرو اوراس فتنہ سے بچو اگر تم اس کارخیر کی طرف قدم بڑھاؤ گے، تو سب تمھاری پیروی کریں گے اورپیچھے رہو گے تو ان میں اختلاف پیدا ہوگا، اشعت نے جواب دیا، عرب اپنے آبائی مذہب پر لوٹ رہا ہے، امرؤ القیس نے کہا خیر تو تم کو بہت جلد اس کا تجربہ ہو جائے گا ،رسول اللہﷺ کے عمال تم کو کبھی ارتداد کی حالت میں نہیں چھوڑسکتے۔ ارباب سیر لکھتے ہیں،کان لہ عناء وتعب فی الررۃ یعنی فتنہ ارتداد کے فروکرنے میں انھوں نے بڑی ان تھک کوشش کی،ان کی مخلصانہ کوششیں بار آور ہوئیں اورکندہ کے بہت سے گھرانے ارتداد سے بچ گئے اورانہوں نے صدیق ابوبکر کو ان اشعار میں اس کی اطلاع بھیجی۔ ألا بلغ أبا بكر رسولاً وبلغها جميع المسلمينا فليس بمجاورا بيتي بيوتاً بما قال النبي مكذبينا الحب فی اللہ والبعض فی اللہ امرؤ القیس کا دل جوشِ ایمانی سے اس قدر معمور تھا کہ ارتداد کے سلسلہ میں انھوں نے اپنے خاص اعزہ کی محبت بھی دل سے نکال دی تھی اوران کی تلوار ان کے مرتد اعزہ کے مقابلہ میں بھی بے نیام ہوئی ،فتنہ ارتداد فروہونے کے بعد جو باغی مرتد قتل کرنے کے لیے لائے گئے ان میں امرأ القیس کے چچا بھی تھے،امرؤ القیس خود انھیں قتل کرنے کے لیے بڑھے، چچا نے کہا کیا تم چچا کو بھی قتل کرو گے؟ امرؤ القیس نے کہا بیشک آپ مرے چچا ہیں،لیکن اللہ عزوجل میرا رب ہے۔
تقویٰ
ترمیمانسان کے لیے سب سے بڑی آزمائش مال و دولت ہے، امرؤ القیسؓ نے آخرت کے مقابلہ میں کبھی دنیاوی مال و متاع کی پروانہ کی ایک مرتبہ ان میں اور ربیعہ بن عبد ان حضرمی میں ایک زمین کے بارہ میں تنازع ہو گیا، آنحضرتﷺ کے سامنے مقدمہ پیش ہوا، ربیعہ مدعی تھے، آنحضرتﷺ نے فرمایا تم ثبوت پیش کرو ورنہ امرؤ القیس سے قسم لے کر اُن کے موافق فیصلہ کر دیا جائے گا، ربیعہ نے کہا اگر وہ قسم کھائیں گے تو میری زمین مفت میں چلی چائے گی،آنحضرتﷺ نے فرمایا جو شخص اس نیت سے قسم کھائیگا کہ اس سے مالی منفعت حاصل کرے، تو وہ خدا سے اس حالت میں ملے گا کہ خدا اس سے ناراض ہوگا، امرؤ القیس نے عرض کیا یا رسول اللہ! جو شخص اپنا حق سمجھتے ہوئے اس سے دست بردار ہو جائے اس کو کیا اجر ملے گا، فرمایا: جنت،عرض کیا تو میں اس زمین سے ان کے حق میں دست بردار ہوتا ہوں۔[1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ اسد الغابہ جلد 1 صفحہ 194حصہ اول مؤلف: ابو الحسن عز الدين ابن الاثير ،ناشر: المیزان ناشران و تاجران کتب لاہور