ریاستہائے متحدہ امریکا میں امریکی انڈین قبیلہ، مقامی امریکی قبیلہ، الاسکا کا آبائی گاؤں، قبائلی قوم یا اس سے ملتا جلتا تصور ریاست ہائے متحدہ میںمقامی امریکیوں کا موجودہ یا تاریخی قبیلہ، قوم، گروہ یا جتھہ کہلاتا ہے۔ ان اداروں کی جدید شکلیں اکثر انڈین ریزرویشن کی زمین یا علاقے سے وابستہ ہوتی ہیں۔ "وفاقی طور پر تسلیم شدہ انڈین قبیلہ" ریاستہائے متحدہ کے قانون میں مخصوص معنی کے ساتھ ایک قانونی اصطلاح ہے۔

اصطلاح

ترمیم

"امریکی انڈین" یا محض "انڈین" قانونی اصطلاحات ہیں جو امریکی حکومت کی جانب سے مقامی امریکیوں کے حوالے سے استعمال کی جاتی ہیں، لیکن ان کے استعمال پر تنازع موجود ہے۔ یہ اصطلاحات بہت سے قبائل اور تنظیموں کے سرکاری ناموں کا حصہ ہیں، جن میں مقامی لوگوں کے ذریعے چلائے جانی والی تنظیمیں بھی شامل ہیں۔ تاریخی عمل اور عام اور ترجیحی اصطلاحات ہونے کی وجہ سے ان ناموں کو باقاعدہ اپنا لیا گیا۔

قبائل پر آبادکاروں کے مظالم

ترمیم

ریاست ہائے متحدہ امریکا نے اپنی تشکیل کے بعد آبادکاری کی اپنی پالیسی کے ایک حصے پر عمل کے نتیجے میں بہت سے مقامی امریکیوں کے خلاف جنگ جاری رکھی اور ان کے قتل عام کا ارتکاب کیا، انھیں ان کی آبائی زمینوں سے نکال دیا اور انھیں یک طرفہ معاہدوں اور امتیازی حکومتی پالیسیوں کا نشانہ بنایا۔ 20ویں صدی میں بھی مقامی امریکی قبائل کی جبری شمولیت سے ان کی منفرد اور علاحدہ شناخت کو ختم کیا گیا۔ [1][2][3]

حوالہ جات

ترمیم
  1. Patrick Wolfe (December 1, 2006)۔ "Settler colonialism and the elimination of the native"۔ Journal of Genocide Research۔ 8 (4): 387–409۔ ISSN 1462-3528۔ doi:10.1080/14623520601056240  
  2. W. Hixson (December 5, 2013)۔ American Settler Colonialism: A History۔ Springer۔ ISBN 978-1-137-37426-4 – Google Books سے 
  3. Laurelyn Whitt، Alan W. Clarke (2019)۔ North American Genocides: Indigenous Nations, Settler Colonialism, and International Law۔ Cambridge University Press۔ ISBN 978-1-108-42550-6 – Google Books سے 

بیرونی روابط

ترمیم