امیر الملک مینگل
بلوچستان کے ممتاز وکیل، جج اور دو مرتبہ صوبے کے گورنر رہے۔
امیر الملک مینگل | |
---|---|
Chief Justice of Balochistan | |
مدت منصب 17 November 1996 – 21 April 1999 | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 4 مارچ 1945ء (79 سال) چاغی |
مذہب | Islam |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ کراچی |
پیشہ | وکیل |
درستی - ترمیم |
پیدائش
ترمیمجسٹس امیر الملک مینگل 13 اپریل 1945ء کو نوشکی میں پیدا ہوئے ۔
تعلیم
ترمیمجامعہ کراچی سے ایم اے سیاسیات اور ایل ایل بی اسلامیہ لا کالج کراچی سے 1968 میں کیا ۔
ماہر قانون
ترمیم1972 میں بلوچستان ہائی کورٹ میں وکالت کرنے لگے بار ایسوسی ایشن سے بھی وابستہ رہے 17 نومبر 1996 تا 12 اپریل 1999 تک چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ رہے
گورنر بلوچستان
ترمیمدو مرتبہ صوبے کے گورنر رہے۔ پہلی مرتبہ 1997ء میں اور پھر 25 اکتوبر 1999 تا 29 جنوری 2003 تک گورنر بلوچستان کے عہدے پر فائز رہے ۔
ادبی زندگی
ترمیمجسٹس ریٹائرڈ امیر الملک مینگل کا شمار براہوئی کے ترقی پسند ادیبوں میں ہوتا ہے امیر الملک مینگل براہوئی ادب کے دوسرے دور کی پہلی لڑی کے ادیب اور شاعر ہیں ۔ ان کا پہلا شعری مجموعہ ( جورنا پھل ) 1992 میں شائع ہوا تھا۔دوسری کتاب ( چلہ نا تو بے ) 1997 میں زمرد پبلی کیشنزسے شائع ہوئی،