حضرت اُمِ ابی ہریرہ رضی اللہ عنہا
معلومات شخصیت

نام ونسب ترمیم

امیمہ نام تھا، باپ کا نام صبیح یا صفیح بن الحارث تھا۔

اسلام ترمیم

اگرچہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ جواُن کے صاحبزادے تھے، مسلمان ہو چکے تھے؛ تاہم وہ مشرک تھیں، ایک دن انھوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی توحضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کوسخت ناگوار ہوا، روتے ہوئے خدمتِ اقدس میں پہنچے اور کہا: حضور! اب میری ماں کے مسلمان ہونے کے لیے دُعا فرمائیے، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے دُعا کی، اِدھر ان کی حالت میں دفعۃً انقلاب پیدا ہو گیا، غسل کرکے کپڑے بدلے اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے سامنے کلمہ پڑھا، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرطِ مسرت سے آبدیدہ ہو گئے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کوخبر کی، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے خدا کا شکرادا کیا۔ [1]

وفات ترمیم

وفات کی تاریخ معلوم نہیں۔

اولاد ترمیم

اولاد میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ زیادہ مشہور ہیں۔

حوالہ جات ترمیم

  1. (صحیح مسلم،كِتَاب فَضَائِلِ الصَّحَابَةِ،بَاب مِنْ فَضَائِلِ أَبِي هُرَيْرَةَ الدَّوْسِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ:2/357)