ام عفیف النہدیہ۔ حضرت ابو بکر نے نہدیہ اور اس کی بیٹی کو آزاد کرایا، یہ دونوں بنو عبد الدار کی ایک عورت کی باندیاں تھیں، حضرت ابو بکر ان کے پاس سے گذرے، ان کو ان کی مالکہ نے لکڑیاں چننے کے لیے بھیجا تھا اور وہ کہہ رہی تھی : اللہ کی قسم! میں تم دونوں کو کبھی آزاد نہیں کروں گی، حضرت ابو بکر نے فرمایا : اے ام فلاں! ایسا نہ کہو، وہ کہنے لگی : ہرگز نہیں! ہم نے ہی ان کو خراب کیا ہے، تم ان دونوں کو آزاد کردو، حضرت ابو بکر نے پوچھا : کتنے میں؟ اس نے کہا : اتنے اور اتنے میں، حضرت ابو بکر نے فرمایا : میں نے ان کو خرید لیا اور یہ دونوں آزاد ہیں [1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. السيرة النبوية لابن هشام،المؤلف: عبد الملك بن هشام ،الناشر: شركة مكتبة ومطبعة مصطفى البابي الحلبي وأولاده بمصر