ویکیپیڈیا:ویکی ڈیٹا
یہ ایک صفحۂ معلومات ہے جو قوانین ویکیپیڈیا کے ذیل میں برادری کے اتفاق رائے کو ظاہر کرتا ہے۔ چونکہ بذات خود یہ کسی ہدایت یا حکمت عملی کا حصہ نہیں ہے، بلکہ یہ دیگر ویکیپیڈیا ہدایات اور حکمت عملی کا ضمیمہ ہے؛ اس لیے براہ کرم حالیہ صفحہ اور متعلقہ حکمت عملی صفحہ کے درمیان تضاد کی صورت میں اصل حکمت عملی صفحہ کو ترجیح دیں اور اسی کا حوالہ دیں۔ |
ویکی ڈیٹا ایک ویکیمیڈیا منصوبہ ہے جس کا مقصد ایک آزاد اور مشترک ڈیٹابیس کو متعارف کرانا ہے۔ فروری 2013ء سے ویکی ڈیٹا منصوبہ کے تحت ویکیپیڈیا کے مضامین سے علٰیحدہ اور متفرق بین اللسانی روابط کو ایک مرکزی ڈیٹابیس میں منتقل کرنا شروع کردیا گیا ہے، اس منتقلی کا اصل مقصد یہ ہے کہ بین الویکی روابط کے انتظام میں آسانی ہو۔
مستقل میں اس منصوبہ کی مزید توسیع کی جائے گی جس میں دیگر اقسام کے ڈیٹا مثلاً خانہ معلومات وغیرہ ویکی ڈیٹا میں منتقل کیے جائیں گے۔