اناکار ڈیم
دنیائے ہومیوپیتھی میں ڈاکٹر ولیم بورک کی کثیر المطالعہ تصنیف " بورک میٹریا میڈیکا " کلیدی حیثیت رکھتی ہے جس کے انگریزی میں نو ایڈیشن شائع ہو چکے ہیں اور یہ دوامیٹریامیڈ یکا میں (45) نمبر پر ہے،
علامات دوا
ترمیمبھلانواں اس دوا کی عام رہنما علامتیں عصبی مزاج مریضوں میں پائی جاتی ہیں انھیں عصبی بد ہضمی رہتی ہے۔ اور یہ تکلیف کھانا کھا نے سے بہتر ہو جاتی ہے یا دداشت بگڑ جاتی ہے، فکر، کمزوری، چڑا چڑا پن، نا ک، کان اور آنکھ وغیرہ کی قدرتی حسِ گھٹ جاتی ہے، یہ فتور عموماً آتشک کے مریضو ں میں پیدا ہوا کر تے، علامتیں عموماً وقفہ دیکر مظاہر ہو تی ہیں، طالب علم امتحا ن سے ڈرتے ہیں۔ حواس گھٹ جا تی ہے، کا م کاج کر نے سے اکتا ہٹ، خود اعتمادی کی کمی، بددعائیں دینے اور قسم کھانے کی خواہش، آنکھ، مقعد اور معار مستیقم اور مثانہ وغیرہ اعضاءمیں جیسے ڈاٹ لگا ہوا ہے یا جیسے رسی بندھی ہوئی ہے، ایسا محسوس ہوتاہے۔ جیسے معدہ خالی ہے، کچھ کھالینے سے سبھی فتور عارضی طور پر کم ہو جاتے ہیں، یہ علامت نہا یت معتبر اور آزمودہ ہے، اس میں جلدی علامات رہس ٹاکس سے ملتی جلتی ہیں، یہ دوا بلوط (سر نچبہ ) کے زہر کا توڑہے۔ ذہن : کو ئی ایک خیال ذہن پر مسلط ہو جاتاہے۔ اندیشہ، مریض سمجھتاہے کہ وہ دواشخاص یادو ضمیروں کے ماتحت ہے، راستہ چلتے وقت اسے یہ اندیشہ ستا تاہے کہ کوئی اس کا پیچھا کر رہاہے، اداسی، وہم، وسوسہ، سخت بات کہنے کی عادت ذہینی کمزوری ذراسی بات پر بگڑجانا، بدطینت، دوسر وں کو نقصان پہنچانے پر آمادو، شرارت پر تُلا ہوا، حافظ بگڑجا تاہے، خود فراموش، دوسروں پر اور خو د پر بھر وسہ نہ کر نا، بدظن، (ہائی اوسیامس) غیب کی یا مُردرں کی آواز سنتا ہے، بڑھاپے کا وہم، اخلاق کی کمی ۔
سر
ترمیمچکر آتا ہو، دباﺅ کے ساتھ درد ہو، جیسے کو ئی ڈاٹ لگی ہے، دماغی محنت کرنے کے بعد تکلیف بڑھے، مذکورہ بالا قسم کا دردپیشانی میں سر کے پچھلے حصّہ میں، کنپٹیوں میں اور چندیا پر ہو تاہے، کھانا کھانے کے دوران یہ درد کم ہو جا تے ہے، کھوپڑی پر خارش اور پھنسیاں۔
آنکھیں
ترمیمآنکھوں پر دباﺅ جیسے بالائی چھپر پر ڈاٹ لگی ہو ئی ہے، دُھند لا دکھائی دے ایسا نظر آئے جیسے نزدیک کی چیز بہت دور رکھی ہے۔
کان
ترمیمکانوں میں دباﺅ جیسے وہا ں ڈاٹ لگی ہے اونچا سنائی دے۔
ناک
ترمیمباربار چھینکیں آئیں، سونگھنے کی قوت بگڑجاتی ہے، رکام اور دھڑکن ہو، بالخصوص بڑھاپے کا۔
چہرہ
ترمیمآنکھوں کے گردنیلاگھیر ا، چہرہ پیلا۔
منہ
ترمیمتکلیف دہ چھالے، سڑاندآئے، زبان جیسے پھولی ہوئی ہے، بولنے اور زبان ہلانے میں تکلیف ہواسکے ساتھ منہ میں رال بکثر ت آئے، ہونٹوں کے اردگررجلن ہو، جیسے وہا ں لال مر چ رگڑدی گئی ہو۔
معدہ
ترمیمہاضمہ کمزرراس کے ساتھ اپھارہ، معدہ جیسے خالیہے، دکاریں آئیں، متلی ہو قے ہو، اس دوا کی بد ہضمی کی خصو صیت یہ ہے کہ کچھ کھا لینے سے راحت ملتی ہے کھاتے پیتے وقت گلا گھٹے، جلد ی جلدی نگلے۔
پیٹ
ترمیمدردہو جیسے آنتوں میں ڈاٹ لگ رہی ہے، گڑگڑا ہٹ، دردچٹکی کاٹنے کی طر ح اور مردڑوالے۔
معائے مستقیمہ
ترمیمانتڑیوں کا فعل سسے ت پڑجاتا ہے، رفع حاجت کی ناکام کو شش، معائے مستقیم جیسے مفلوج ہو گئے ہوں یا جیسے وہاں ڈاٹ لگی ہوئی ہے، مقعد میں مروڑ کے ساتھ سکڑن ہو، نرم پا خانہ بھی مشکل سے خارج ہو، مقعد پر خارش ہو، مقعد سے رطوبت ٹپکے، پاخانہ کے وقت خون گرے، نہایت دو خونی بو اسیر۔
مردانہ
ترمیمشہوانی خارش، شدید خواہش نفسانی، خواب آئے بغیر ہی احتلام ہو جاتا ہے، پا خانہ کے دوران مذی کا اخراج۔
زنانہ
ترمیملکوریا اس کے ساتھ دُکھن اور خارش، حیض مقدار میں کم ہو۔ سانس : سینے میں ایسا دباﺅ پڑتا ہے جیسے کوئی ڈاٹ لگایا جا رہا ہے، سینہ گھٹے اس کے ساتھ سینے میں گرمی محسوس ہو، ذہنی طور پر پریشانی آئے، جس سے راحت پانے کے لیے مریض کو کھلی ہوا میں جانا پڑے، بو لنے سے کھانسی پڑھتی ہے، مزاج برہم ہونے کے بعد بچے کو کھانسی آتی ہے، کھانا کھانے کے بعد کھانسی آئے جو کچھ کھائے پتے قے ہو جائے اورسر کے پچھلے حصّہ میں درد ہو۔
دل
ترمیمدھڑکن ہو، حافظہ کمزدرپڑجائے اور زکام ہو۔ بالخصو ص بوڑھوں کو۔ دل میں سوئیاں چھبنے جیسا درد محسوس ہو، گٹھیا کی وجہ سے دل کی جھیلوں پر سوزش ہوا ور ایک ساتھ 2 سو ئیاں چھبنے جیسا دردہو۔
کمر
ترمیمکندھوں میں ہلکا ہلکا درد ہو، جیسے وہاں بوجھ رکھا ہے، گردن کے پچھلے حصّہ میں اکڑاﺅ۔
ہاتھ پاﺅ ں
ترمیمہاتھ کے انگوٹھے میں عصبی درد، فالج جیسی کمزوری، ایسا محسوس ہو جیسے گھٹنوں کو فالج مار گیا ہو یا جیسے وہاں رسی بند ہی ہو ئی ہے، پنڈلیوں میں اینھٹن ہو۔ نشست گاہ میں دباﺅ آئے۔ جیسے وہا ں ڈاٹ لگا ہو ا ہے، ہتھیلیوں پر مہا سے ہاتھ کی انگلیاں سو ج جائیں اور وہاں چھالے دار پھنسیاں نکلیں ۔
نیند
ترمیمبے خوابی کے دورے جو کئی کئی راتوں تک جاری رہیں، پریشان کر نیوالے خواب۔
جلد
ترمیماگز یماجس میں سخت خارش ہو، اس کے ساتھ ذہنی جو ش، چھالے دارپھنسیاں سوجن، پتی نکلے، ایسے دانے نمودار ہوں جیسے بلوط کے زہریلے اثر سے نکلتے ہیں، ( زیر وفائلم، گرینڈیلیا، کروٹن) سر کے بالوں کی جڑوں میں پھنسیاں نکلیں، عصبی مزاج والوں کا اگزیما، ہاتھو ں پر مہا سے نکلیں، اگلے باروﺅں پر چھوٹے زخم بن جائیں۔
شدّت
ترمیمسنکائی کرنے سے، کمی : کھانا کھانے کے بعد، پہلو پر لیٹنے سے سہلانے سے ۔
تعلّق
ترمیممصلح گر ینڈیلیا، جگلانس، رہس ٹا کس، یو کپٹس۔ کافیا۔
مقابلہ کریں
ترمیماناکاراو اوکسی ڈینٹل، کا جو، زہر باداور چہرے کی آبلہ دار پھنسیوں میں مفید ہے۔ ایسا کو ڑھ ( جذام) جس میں جلد سُن ہو گئی ہو۔ مسّے، چنڈی، زخم، تلوے کی جلد پھٹ جائے، رہس، سپری پیڈیم، چیلی ڈونیم، زیر و فائلم۔ انا کارڈیم کے بعد پلاٹینا اچھا کام کر تا ہے، سر یس سر ینٹا ئنا ( قسم کھانا )
طاقت
ترمیم6۔ 03 ۔
حوالہ:
بورک میٹریا میڈیکا