کان (ear) کو عموماً علم طب و حکمت میں عربی سے اذن (جمع: اذان) بھی کہا جاتا ہے یہ جانداروں کے جسم میں پایا جانے والا ایک حسی عضو ہے جو سننے کا کام کرتا ہے یعنی یہ آواز کے لیے ایک وصولہ (receiver) کے طور پر کام کرتا ہے اور آواز کے ارتعاش کو دماغ تک پہنچانے کا ذریعہ بن کر سماعت کا احساس اجاگر کرتا ہے۔ آواز کے لیے حسی عضو کے طور پر کام کرنے کے ساتھ ساتھ، کان توازن اور وضع (posture) برقرار رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ علم تشریح میں کان کو سماعتی نظام کے اعضاء میں شمار کیا جاتا ہے۔ یعنی سادہ الفاظ میں یوں بھی کہا جا سکتا ہے کہ کان ایک حسی عضو ہے جو آواز کھوجتا ہے اور یہ نہ صرف آواز کو سنتا ہے بلکہ جسم کو متوازن اور حرکت صحیح حالت میں رکھنے میں بھی بڑا کام سر انجام دیتا ہے۔ بہت سے جانوروں میں دو کان ہوتے ہیں۔ ایک کان سر کے ایک طرف اور دُوسرا سر کے دوسری طرف۔ اِس سے آواز کے مآخذ کا پتہ لگانا آسان ہوجاتا ہے کہ آواز کہاں سے آ رہی ہے۔

انسانی کان

نگار خانہ ترمیم

حوالہ جات ترمیم