انجمن اساتذہ اردو کیرلا
انجمن اساتذۂ اردو کیرالا بھارت کی ریاست کیرلا کے اردو اساتذہ کی تنظیم ہے۔ 1972ء میں اس تنظیم کی تشکیل ہوئی۔ یہ کیرلا میں سرگرم اردو اساتذہ کی واحد تنظیم ہے۔ یہ تنظیم ریاستی، ضلعی، تعلیمی ضلعی، ضمنی تعلیمی ضلعی سطحوں پر سرگرمِ عمل ہے۔ اس تنظیم کے بعض مقاصد درجِ ذیل ہیں۔
- اردو اساتذہ کے مسائل پر بغور توجہ اور ان کا حل نکالنا
- اردو اساتذہ کے لیے تقویتی پروگرام کا انعقاد
- کیرلا میں اردو تعلیم کی ترقی
- اردو تعلیمی میدان میں درپیش مسائل پر بروقت توجہ اور ان پر مناسب کارروائیاں
- تعلیمی میدان کے نئے رجحانات سے اساتذہ کو واقف کرانا