انجمن ترقی کھوار چترال میں بولی جانے والی زبان کھوار کی ایک ادبی تنظیم ہے جو کھوار زبان و ادب کے فروع کے لیے کام کر رہی ہے۔ اس کا قیام 1957 میں شہزادہ محمد حسام الملک کی سربراہی ہوا اور وہی اس کے پہلے صدر مقرر ہوئے۔ ان کی وفات کے بعد غلام عمر اس تنطیم کے صدر بنے۔ دیگر صدور میں عنایت اللہ فیضی ، میتارژاو رحمٰن دیار خان، گل نواز خان خاکی، امیر خان میر، صالح نظام صالح، عبد الولی خان عابد، محمد یوسف شہزاد، نقیب اللہ رازی اور شہزادہ تنویر الملک شامل ہیں۔ اس ادارے نے کھوار زبان میں لکھنے پڑھنے اور ادب کی تخلیق کی حوصلہ افزائی کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ بہت سے لکھنے والوں کی کتابیں شائع کیں اور شعرا کے کچھ مجموعے بھی مرتب کیے۔ انجمن ترقی کھوار کا ترجمان رسالہ "کھوار" اردو اور کھوار زبانوں میں شائع ہوتا ہے۔ انجمن وقتاً فوقتاً ادبی اور علمی تقریبات اور دیگر سرگرمیوں کا انتظام کرتی رہتی ہے۔ ان میں سب سے نمایاں بین الاقوامی ہندوکش کلچرل کانفرنس کا انعقاد ہے۔ یہ کانفرنس انجمن ترقی کھوار کے انتظام سے تین بار چترال میں منعقد ہو چکی ہے۔ اس کانفرنس کے پلیٹ فارم سے ملکی اور بین الاقوامی ماہرین اس خطے کے بارے پر اینی تحقیات پیش کرتے ہیں۔ انجمن کا مرکزی دفتر چترال شہر میں ہے۔ اس کے علاوہ پورے ملک میں اس کی سولہ شاخیں کام کر رہی ہیں۔

بیرونی روابط

ترمیم