انجم لاشاری
اس مضمون میں کسی قابل تصدیق ماخذ کا حوالہ درج نہیں ہے۔ |
انجم لاشاری سرائیکی زبان کے نامور شاعر اور افسانہ نگار تھے،
پیدائش
ترمیمان کا اصل نام سجاد الحسن تھا، وہ 1956ء کو ضلع بہاولپور کی تحصیل احمدپور شرقیہ کے نواحی علاقے محراب والا میں پیدا ہوئے، ان کے والد سفیر لاشاری سرائیکی زبان کے نامور شاعر تھے جن کی کئی کتابیں بھی شائع ہوئیں،
شعر و ادب
ترمیمانجم لاشاری نے 18 برس کی عمر میں شاعری اور افسانہ نگاری شروع کی، ان کا شمار سرائیکی زبان کے صف اول کے افسانہ نگاروں میں ہوتا ہے، انھوں نے اردو زبان میں بھی شاعری کی اور مضامین لکھے،
صحافت
ترمیموہ 1984ء میں کراچی منتقل ہو گئے اور روزنامہ نوائے وقت کراچی میں بحیثیت سب ایڈیٹر ملازمت اختیار کی بعد ازں روزنامہ جنگ کراچی سے منسلک ہو گئے،
وفات
ترمیمانجم لاشاری 1996ء میں 40 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے اور انھیں آبائی گائوں محراب والا میں سپرد خاک کیا گیا،
مجموعہ کلام
ترمیمانجم لاشاری کی وفات کے بعد ان کی سرائیکی شاعری کی کتاب’’اکھیں سسیاں ‘‘ شائع ہوئی جو مارکیٹ میں دستیاب ہے۔