انسانیت کے مندر
انسانیت کا مندر زیرِ زمین مندروں کا ایک مجموعہ ہے جو دامنہر کے وفاق نے سطح زمین سے 30 میٹر نیچے بنایا ہے۔ ان مندروں کو مختلف انداز سے سجایا گیا ہے جو انسانی تعاون کی علامت ہیں۔ یہ مندر شمالی اٹلی میں الپس کے دامن میں اور ٹیورن شہر سے 50 کلومیٹر دور والچیسیلا کی وادی میں واقع ہے۔
اوبیرتو آئیراڈی کی ہدایات پر یہ مندر بنائے گئے جسے 10 سال کی عمر میں احساس ہوا کہ یہ اس کا پہلا جنم نہیں۔ اگست 1978 میں اس مندر کے لیے کھدائی کا کام شروع ہوا۔ 1991 میں جب زیادہ تر تہہ خانے مکمل ہو چکے تھے تو مقامی دیہاتیوں کی شکایت پر پولیس نے مندر پر چھاپہ مارا۔ مندر اتنی عمدگی سے پوشیدہ تھے کہ پولیس انہیں تلاش نہ کر سکی۔ ریاستی استغاثہ برونو ٹنٹی نے دھمکی دی کہ اگر انہیں تہہ خانے کی نشاندہی نہ کی گئی تو وہ پورے پہاڑ کو دھماکے سے اڑا دیں گے۔ بعد ازاں اطالوی حکومت نے پچھلی تاریخوں میں ان مندروں کی تعمیر کی اجازت دے دی۔ اب یہ مندر سیاحوں کے لیے کھلے ہیں۔
ساخت
ترمیممندروں کے حصے:
- پانی کا کمرہ: نسوانیت کے لیے مختص ہے اور پیالہ نما دکھائی دیتا ہے
- نیلا کمرہ: سماجی مسائل پر مراقبےکے لیے اور القا کے لیے مختص ہے
- مٹی کا کمرہ: مردانیت کے لیے مختص ہے اور مٹی کو بطور عنصر اور بطور کرہ ارض ظاہر کرنے کے ساتھ ساتھ حال اور مستقبل میں دوبارہ جی اٹھنے سے جڑا ہے
- دھاتوں کا کمرہ: بنی نوع انسان کی ارتقا کے مختلف مراحل کو ظاہر کرتا ہے اور یہ بھی کہ مختلف دھاتوں نے انسانی سوچ پر کیا اثرات مرتب کیے
- بھول بھلیوں کا کمرہ: مختلف ادوار میں بین المذاہب عبادتوں سے متعلق ہے جہاں مختلف ثقافتیں اور قومیں جمع ہوتی ہیں
- دائروں کا کمرہ: اس کمرے میں تین ایک جیسے خطوط ملتے ہیں، سیاراتی پیغامات کی وصولی اور منتقلی کے لیے، نظریات اور خوابوں کے ذریعے اقوام میں ہم آہنگی پیدا کی جاتی ہے
- آئینوں کا کمرہ: آسمان، ہوا، روشنی، شمسی توانائی، طاقت اور زندگی کی علامت ہے۔ اس میں چار چبوترے ہیں جو مٹی، پانی، ہوا اور آگ کو ظاہر کرتے ہیں