انسان نما کا اطلاق نما آثار قدیمہ سے در یافت سبھی مخلوقات پر ہوتا ہے جو انسان نہیں ہو کر بھی کئی ہزار یا کئی ملین سال پہلے انسانوں سے ملتی جلتی شکل اور ہیئت میں رہا کرتی تھی۔

افریقا کی ایک حالیہ در یافت

ترمیم

انسانی ماخذ کی تلاش میں کی جانے والی ایک انتہائی خطرناک مہم کے دوران سائنس دانوں نے جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ سے پچاس کلومیٹر شمال مغرب کی جانب واقع 'رائزنگ اسٹار' نامی غار سے قدیم انسان نما مخلوق کی چند حیران کن باقیات برآمد کی ہیں۔ سائنسی جریدے 'ای لائف' اور نیشنل جیوگرافک میگزین نے انسان سے ملتی جلتی مخلوق کو 'ہومو' یا ہم بشر کے گروپ میں شامل کیا ہے اور اسے' ہومو نالیدی' کا نام دیا ہے اور اسے انسان کی قدیم نسل نامزد کیا ہے۔ سائنس دانوں نے غیر مانوس عجیب انسان جیسی مخلوق کے ڈھانچے رائزنگ اسٹار نامی مہم کے دوران نومبر 2013 اور مارچ 2014 کے دوران برآمد کیے تھے جن میں حیران کن طور پر انسان اور بن مانس کی تمام خصوصیات موجود ہیں۔ [1]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم