پاکستان ٹی وی اور ریڈیو کے نامور اداکار . نواب شاہ سندھ میں پیدا ہوئے۔ انور سولنگی نے اپنے کیریئر کی ابتدا انیس سو ستر میں ریڈیو پاکستان سے کی تاہم ان کی پہچان انیس سو چوہتر کے بعد پاکستان ٹیلی ویژن بنا جس کے مختلف ڈراموں میں ان کی اداکاری کو مقبولیت حاصل ہوئی۔ وہ پاکستان کے ان گنے چنے سینیئر اداکاروں میں سے ایک تھے جنہیں اپنے کردار میں ڈھل جانے کی صلاحیت حاصل تھی۔ انھوں نے ٹی وی اور ریڈیو پر پانچ سو کے قریب ڈراموں میں کام کیا جن میں سندھی اور اردو ڈرامے شامل ہیں۔ انور سولنگی کے مقبول ڈراموں میں رانی کی کہانی، چھوٹی سی دنیا، دیواریں، جنگل، ہوائیں اور ماروی شامل ہیں۔ یہ بات کم لوگ جانتے ہیں کہ سولنگی اداکار کے علاوہ کہانی کار اور شاعر بھی تھے اور چند ماہ قبل ہی ان کی شاعری اور کہانیوں کا مجموعہ ’زہر بھرے پیالے ‘ شائع ہوا تھا۔ گردوں کی تکلیف کی وجہ سے پچاس برس کی عمر میں 3 اپریل 2008ء کو انتقال کر گئے۔

انور سولنگی
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1944ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہدادپور   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 3 اپریل 2008ء (63–64 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سول ہسپتال   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان
برطانوی ہند   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ فلم ساز ،  فلم ہدایت کار ،  منظر نویس ،  ٹیلی ویژن اداکار   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
انور سولنگی

حوالہ جات ترمیم

  1. انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس آئی ڈی: https://wikidata-externalid-url.toolforge.org/?p=345&url_prefix=https://www.imdb.com/&id=nm3142226 — اخذ شدہ بتاریخ: 26 نومبر 2019