انوشہ رضوی
انوشہ رضوی ایک بھارتی فلمی ہدایتکار اور اسکرین رائٹر ہیں۔ وہ اس سے قبل ایک صحافی تھیں، انوشہ کی ہدایتکاری میں پہلی بار ، پیپلی لائیو نے ورلڈ مقابلہ سیکشن میں سنڈینس فلم فیسٹیول 2010 میں پریمیئر کیا تھا۔ [3] یہ پہلی ہندوستانی فلم تھی جس کو فیسٹیول کے وجود کے 25 برسوں میں قبول کیا گیا تھا۔ فلم نے ڈربن فلم فیسٹیول میں بہترین فرسٹ فلم کا ایوارڈ اور گولپودی سرینواس ایوارڈ بھی جیتا تھا ۔ [4]
انوشہ رضوی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 13 مارچ 1978ء (46 سال) دہلی |
شہریت | بھارت |
شریک حیات | محمود فاروقی |
عملی زندگی | |
پیشہ | فلمی ہدایت کارہ ، منظر نویس |
IMDB پر صفحہ[1][2] | |
درستی - ترمیم |
بعد میں اس فلم کو 83 ویں اکیڈمی ایوارڈ میں ہندوستانی سرکاری داخلے کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔ انھوں نے نیشنل جیوگرافک دستاویزی فلم ہائی جیک آئی سی 814 اور بی بی سی کی دو دستاویزی فلمیں امول اور کھڈی بھی ہدایت کی۔ انوشا اس وقت ممتاز ہندوستانی پلیٹ فارم ، ہاٹ اسٹار کے لیے ایک سلسلہ تیار کررہی ہیں ۔
کیریئر
ترمیمانوشہ رضوی فلمی ہدایت کاری میں داحل ہونے کے پہلے صحافی تھیں۔ انھوں نے دہلی یونیورسٹی کے سینٹ اسٹیفن کالج سے تاریخ میں گریجویشن کی۔ انھوں نے فلم بنانے کے لیے عامر خان سے رجوع کیا جنھوں نے آخر میں "پیپلی لائیو" کے لیے ان کی حمایت کی۔
ذاتی زندگی
ترمیمانوشہ کی شادی معروف مصنف اور فلم ہدایتکار محمود فاروقی سے ہوئی ہے ۔
فلمی گرافی
ترمیم- پیپلی لائیو - ڈائریکٹر اور مصنف
حوالہ جات
ترمیم- ↑ ربط: https://www.imdb.com/name/nm3470556/ — اخذ شدہ بتاریخ: 29 جولائی 2019
- ↑ ربط: https://www.imdb.com/name/nm3470556/ — اخذ شدہ بتاریخ: 19 اگست 2019
- ↑ "Peepli Live becomes best first film at Durban fest"۔ Indian Express۔ 2010-08-03۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 نومبر 2013
- ↑ "Peepli Live is best first film at Durban film fest"۔ NDTV۔ 2010-08-11۔ 15 ستمبر 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 نومبر 2013