انٹرنیٹ ریڈیو سامعین کی پیمائش
انٹرنیٹ ریڈیو سامعین کی پیمائش ایک طریقہ ہے جس سے ان لوگوں کی تعداد کا تعین ہوتا ہے جو کسی انٹرنیٹ ریڈیو نشریہ کو سنتے ہوں۔ یہ معلومات عمومًا نشرکار کے آڈیو اسٹریمنگ سرور سے لی جاتی ہے۔ آئس کاسٹ، نائس کاسٹ اور شاؤٹ کاسٹ آڈیو اسٹریمنگ سروروں کی مثالیں ہیں جہاں سے سامعین کی شماریات کو حاضرین کی پیمائش کے لیے حاصل کیا جا سکتا ہے۔[1] یہ اعداد و شمار عمومًا دستور شبکی (آئی پی) اور مستعملہ میڈیا پلییر جیسی معلومات، سماعت کی میعادیں اور کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم کی تفصیلات بتاتے ہیں۔
یہ طریقہ زمینی ریڈیو کے سامعین کی پیمائش سے مختلف ہے۔ آبادیاتی اور نفسیات معلومات کو جمع کرنا آسان نہیں ہے کیونکہ عام انٹرنیٹ ریڈیو سامعین جغرافیائی طور پر مختلف ہیں۔[1] آربیٹران، ایک تحقیقی کمپنی جو ریاستہائے متحدہ میں جو ہے، زمینی ریڈیو سامعین کی معلومات جمع کرتی ہے۔ کمپنی انٹرنیٹ سامعین سے متعلق معلومات بھی 200,000 صارفین کے مطالعے سے انٹرنیٹ ریڈیو اسٹیشنوں کی معلومات بھی جمع کر رہی ہے۔[2] جمع معلومات کو 52 ملین حقیقی انٹرنیٹ ریڈیو صارفین کی تخمینی معلومات کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
ڈیجیٹل ریڈیو ٹریکر ڈاٹ کام (ڈی آر ٹی)[3] نے خود کی زیرملکیت ایک نظام وضع کیا ہے جو انٹرنیٹ ریڈیو اور چنندہ زمینی ریڈیو، کالجوں اور غیرتجارتی ریڈیو کا جائزہ کا جائزہ لیتا ہے۔ یہ گیتوں کے دنیا بھر کے ایئرپلے کو جمع کرتا ہے۔ یہ 5000+ ریڈیو اسٹیشنوں کی نگرانی کرتا ہے۔ ڈی آر ٹی رپورٹیں یہ بتاتی ہیں کہ کب، کہاں اور کتنی بار گیتوں کو ریڈیو پر پیش کیا جاتا ہے اور وہ کونسا گیت کا کون سا ورژن (ری مکس اور میش اپ کے لیے ضروری) ہے۔ یہ لوگ ہر ہفتہ ٹاپ 200، ٹاپ 125، ٹاپ بین الاقوامی، ٹاپ 50 پاپ، ٹاپ 50 آر اینڈ بی/ ہیپ ہاپ، ٹاپ 50 کنٹری، ٹاپ 50 گاسپل / کرسچن، ٹاپ 50 بالغ زمرے کے اور ٹاپ 50 راک چارٹ مفت فراہم کرتے ہیں۔
ریاستہائے متحدہ کی ایک اور کمپنی جس کا نام ٹریٹان ڈیجیٹل ہے۔ یہ ایک سافٹ ویئر کمپنی ہے جو عالم گیر پیمانے پر انٹرنیٹ ریڈیو سامعین کی پیمائش کرتی ہے۔ یہ تخمینی معلومات کی بجائے اسٹریمنگ سروروں سے جمع حقیقی معلومات کو بہ رو ئے کار لاتی ہے۔[4]
اسٹریم انالسٹ ایک ویب پر مبنی خدمت (ایس اے اے ایس SaaS) ہے جو انٹرنیٹ ریڈیو اور دیگراسٹریم شدہ متون سے متعلق سامعین کی شماریاتی روداد فراہم کرتی ہے۔[5]
ٹچ کاسٹ، دیگر آن لائن کمپنیوں کے ساتھ ساتھ تجارتی طور ڈاؤنلوڈ ہونے والے اسٹریم انالیٹکس فراہم کرتا ہے جسے کاسٹراسٹاٹس (CasterStats) کہا جاتا ہے، جو کسی بھی نشرکار کو انٹرنیٹ حاضرین کی پیمائش اپنے اسٹریمنگ سرور ڈاٹا کے ذریعے کرنے کی اجازت دیتی ہے۔[6]
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب ہاؤ اسٹف ورکس "انٹرنیٹ ریڈیو کیسے کام کرتا ہے"
- ↑ "آربیٹران "آربیٹران ریڈیو ریٹنگز اینڈ میڈیا ریسرچ انفارمیشن""۔ مورخہ 2011-06-28 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-06-10
- ↑ "ڈیجیٹل ریڈیو ٹریکر ڈاٹ کام"۔ مورخہ 2021-01-01 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-01-16
- ↑ اینڈو میڈیا "اینڈو میڈیا ویب کاسٹ میٹریکس انفارمیشن"
- ↑ انالسٹ، اسٹریمنگ میڈیا کا تجزیاتی مطالعہ[مردہ ربط]
- ↑ TouchCastSA "کاسٹراسٹاٹس: حاضرین کا تجزیاتی مطالعہ آپ کے اسٹریمنگ میڈیا فائلز کے ذریعے"