انڈا
انڈا غیر کان والے جانور، جیسے کہ مرغی، مگرمچھ، پرندوں وغیرہ کی پیدائش سے پہلے دنیا میں بننے والا ماقبل حیات وجود ہے۔ اسی پر عمومًا مادہ جانور سیتی ہے۔ پھر انڈا پھوٹتا ہے اور جاندار دنیا میں آتا ہے۔
برطانیہ کی شیفرڈ اور وارٹ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے انڈے کے چھلکے پر تحقیق کرتے ہوئے بتایا کہ انڈے کے چھلکے کی تخلیق ایک خاص پروٹین سے ہوتی ہے اور وہ پروٹین صرف مرغی میں ہی ہوتا ہے جس کی وجہ سے انڈا وجود میں آتا ہے۔ اس طرح انھوں نے یہ بات ثابت کر دی کہ پہلے مرغی کی تخلیق ہوئی اور پھر انڈا وجود میں آیا۔[1]
روح القدّس نے محمدﷺ کو اللہ کی طرف سے اطلاع دی کہ جب روزِ اول پر کائنات اور زمین کو متحد اکائی سے اُن دونوں کو پھاڑ کر علاحدہ کر کے تخلیق کیا، اُس کے بعد تمام ذی حیات (جانوروں اور جان داروں) کو پانی سے بنایا :
أَوَلَمْ يَرَ الَّذِينَ كَفَرُوا أَنَّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ كَانَتَا رَتْقًا فَفَتَقْنَاهُمَا وَجَعَلْنَا مِنَ الْمَاءِ كُلَّ شَيْءٍ حَيٍّ أَفَلَا يُؤْمِنُونَ [21:30]