انڈمان و نکوبار ایڈز کنٹرول سوسائٹی

انڈمان و نکوبار میں ایڈز کی روک تھام کا سرکاری ادارہ

انڈمان و نکوبار ایڈس کنٹرول سوسائٹی بھارت کے مرکزی زیر انتظام علاقہ جزائر انڈمان و نکوبار میں ایڈز بیداری اور اس بھیانک مرض سے مقابلہ کرنے کے لیے بنائ گئی ہے۔ یہ ادارہ ایڈز سے جڑی معلومات کی فراہمی، صحت اور مشاورتی مراکز کے انتظام، بلڈ بینکوں میں حسب ضروت مختلف زمروں کے خون کی موجودگی اور صحت کے ملازمین کی تربیت کا کام کرتا ہے۔[1]

انڈمان و نکوبار ایڈز کنٹرول سوسائٹی کے تربیتی پروگرام

ترمیم

انڈمان و نکوبار ایڈز کنٹرول سوسائٹی ایک فعال ادارہ ہے۔ یہ ادارہ وقتًا فوقتًا صحت اور مریضوں کی دیکھ ریکھ سے جڑے ملازمین کے لیے تربیتی پروگرام منعقد کرتے آیا ہے۔ ایسے ہی ایک بڑے پیمانے کا پروگرام انڈمان و نکوبار ایڈز کنٹرول سوسائٹی جنوری 2010 میں 3 مختلف بیچوں میں منعقد کیا گیا تھا۔ اس پروگرام کے تحت 3 دن کے لیے عملے نرس، نرسنگ اور لیاب کے تکنیکی ماہرین / معاونین کی ایک بڑی تعداد کو تربیت فراہم کی گئی تھی۔ اس ورکشاپ کا عنوان "روک تھام کی کوششیں اور ایچ آئی وی / ایڈز سے جنسی امراض اور موقع پرستانہ معتدی امراض اورٹی بی پر قابو پانا" تھا۔[2]

انڈمان و نکوبار ایڈز کنٹرول سوسائٹی کے غیر فعالیت کے چرچے

ترمیم

یوں تو انڈمان و نکوبار ایڈز کنٹرول سوسائٹی ملک کی دوسری ایڈز کنٹرول سوسائٹيوں کی طرح کام کر رہی ہے، لیکن انٹرنیٹ پر یہ بات عام ہو چکی ہے کہ انڈمان و نکوبار ایڈز کنٹرول سوسائٹی بند ہو چکی ہے اور یہاں کے کام کرنے والوں کو ہٹا دیا گیا ہے۔[3]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Section –7 Programmes and Schemes -Schemes for prevention of HIV/AIDS amongst alcohol and drug dependents – role of National Aids Control Organisation (NACO)" (PDF)۔ UNDP۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-07-05
  2. "ANDAMAN & NICOBAR AIDS CONTROL SOCIETY"۔ Andaman Govt۔ 2018-12-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-07-05
  3. "Andaman & Nicobar AIDS Control Society closed down"۔ Yahoo Groups۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-07-05[مردہ ربط]