انڈین ریلویز
انڈین ریلویز (IR) حکومت ہند کی وزارت ریلوے کی ملکیت ایک ادارہ ہے۔ جو ہندوستان کے قومی ریلوے نظام کو چلاتا ہے۔ یہ 31 مارچ 2022ء تک 68,103 کلومیٹر (42,317 میل) کے راستے کی کل لمبائی کے ساتھ سائز کے لحاظ سے دنیا کا چوتھا سب سے بڑا قومی ریلوے نظام چلاتا ہے۔ 52,247 کلومیٹر (32,465 میل) براڈ گیج راستوں کا 83% برقی ہے۔
2022 ء میں، ہندوستانی ریلوے میں 808.6 کروڑ (8.086 بلین) مسافروں نے سفر کیا اور ریلوے نے 1418.1 ملین ٹن مال برداری کی۔ انڈین ریلوے دوری اور مضافاتی دونوں راستوں پر روزانہ 13,169 مسافر ٹرینیں چلاتی ہے۔ جو پورے ہندوستان میں 7,325 اسٹیشنوں کا سفر کرتی ہیں ۔