بھنبھیری (علمی نام: Anisoptera) آڈونیٹے کی ایک قسم یا زیریں درجہ کا کیڑا ہے جو دنیا کے ہر علاقے میں پایا جاتا ہے۔ اس کا جسم لمبا، پتلا اور اس میں دو سے چار شفاف پر لگے ہوتے ہیں۔ موجودہ زمانے ميں اس زیریں زمرے ميں 2871 تسلیم شدہ اقسام ہیں۔

Anax imperator

توصيف

ترمیم

بھنبھیری گوشت خور اور اڑنے والا کیڑا ہے۔ اس کا جسم تین حصوں (سر، سينہ، پيٹ) میں تقسیم ہوتا ہے۔ اس کے پاس مرکب آنکھیں (جو اوماتیدیوموں پر مشتمل ہوتے ہيں)، قوی جسم اور دو سے چار شفاف پر ہیں۔ پروں کے شکل اور نقاشی مختلف ہوتی ہے۔ اس کا پيٹ کابلی مکھی کے مقابلے ميں طاقتور ہوتا ہے۔ بھنبھیری تیزی سے اڑتا ہے۔

انیسوٹیرا کی تقسيم

ترمیم
  • Aeshnidae
  • Austropetaliidae
  • Chlorogomphidae
  • Cordulegastridae
  • Macromiidae
  • Corduliidae
  • Gomphidae
  • Libellulidae
  • Neopetaliidae
  • Petaluridae
  • Synthemistidae

حوالہ جات

ترمیم
  • Světem zvířat Bezobratlí autoři: Jan Hanzák, Ladislav Halík, Marie Mikulová Vydalo nakl. Albatros 1973