آڈونیٹا (علمی نام: Odonata) گوشت خور پردار حشرات میں سے ايک گروه ہے جو تین زیریں زمرہ جات میں منقسم ہے۔ موجودہ زمانے ميں دنيا میں اس زمرے میں 5 ہزار تسلیم شدہ قسمیں ہیں۔

تاریخ

ترمیم

آڈونیٹا سے اصلی ابتدائی اقسام 160 – 200 ملین سال پہلے رہتے تھے۔ یہ سچ ہے کہ آڈونیٹا حشرات Protodonata حشرات سے ارتقا پزیر ہو گئے۔ ان قدیم حشرات سے موراویپٹیرا ریتی کولاٹا (انگریزی: Moraviptera reticulata) سب سے مشہور ہے۔ یہ 298 ملین سال پہلے رہتا تھا۔ اس کا پھیلاﺅ (وُسعتِ پَر) 80 سینٹی میٹر تھا اور قدیم پردار حشرات میں سے سب سے وسیع الجثہ تھا۔

توصیف

ترمیم

آڈونیٹا گوشت خور اور عظیم طور پر اڑانے والا حشرہ ہے۔ اس کے پاس عظیم مرکب آنکھیں بھی ہيں۔ ہر آڈونیٹا کے پاس تین ارتقائی مرحلے (انڈا، حور لاروا، بالغ حشرہ ) رہتے ہيں۔ آڈونیٹا حشرات کی لمبائی 20 مِلی میٹر سے 130 مِلی میٹر تک ہوتی ہے۔ اور اس کا وزن 20 مِلی گرام سے 1200 مِلی گرام تک ہوتا ہے۔

حوالہ جات

ترمیم
  • Světem zvířat Bezobratlí autoři: Jan Hanzák, Ladislav Halík, Marie Mikulová Vydalo nakl. Albatros 1973