حالات زندگی ترمیم

آپ کا اصل نام انیلہ صادق تھا۔آپ اردو زبان کی شاعرہ تھیں۔2 فروری 1972ء کو فیصل آباد صوبہ پنجاب میں پیدا ہوئیں۔ آپ کے والد شیخ عبدالصادق حُر ایک سیاسی کارکن تھے۔ انیلہ کے دادا نے بھی تحریک پاکستان میں بھرپور طریقے سے حصہ لیا ۔ انیلہ نے گورنمنٹ کالج مدینہ ٹاؤن فیصل آباد سے بی اے کیا۔ایم اے میں داخلہ لیا لیکن آنکھوں کی بیماری کی وجہ سے تعلیم مکمل نہ کر سکیں۔آپ کو آنکھوں کی بینائی کم ہونے کی بیماری لاحق تھی اور آپ کی نظر بدستور کم ہوتی چلی گئی حتیٰ کہ ایک آنکھ سے بینائی ختم ہو گئی۔آپ زیادہ تر نعتیہ اشعار کہتی تھیں۔ فیس بک پر بنائے گئے گروپ'سخن پارے' کی ایڈمن تھیں۔آپ غیر شادی شدہ تھیں اور فیصل آباد میں اپنے والد کے گھر قیام پزیر تھیں۔13 مئی 2016 ء کی رات فشار خون میں تیزی کے سبب ان کی طبیعت خراب ہوئی جس پر انھیں ہسپتال لے جایا گیاجہاں رات 2 بجے ان کا انتقال ہو گیا۔14 مئی کو فیصل آباد میں دفن ہوئیں۔آپ کا کوئی شعری مجموعہ شائع نہیں ہوا۔اب ان کے بھائی شیخ منصور حُر ،ان کا کلام کتابی صورت میں شائع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔[1]

حوالہ جات ترمیم

  1. وفیات پاکستانی اہل قلم خواتین از خالد مصطفی صفحہ 33