ملک راج آنند کا انگریزی ناول۔ جس کی وجہ سے انھیں کافی شہرت نصیب ہوئی۔ یہ ناول ایک ایسی پندرہ سالہ مزدور لڑکی کی کہانی ہے جو تپِ دق سے مر جاتی ہے۔ یہ ناول بھارت میں انگریزی سامراج اور ذات پات کے نظام پر ایک بھرپور تنقید ہے۔

ان ٹچ ایبل
(انگریزی میں: Untouchable ویکی ڈیٹا پر (P1476) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مصنف ملک راج آنند   ویکی ڈیٹا پر (P50) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اصل زبان انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P407) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ اشاعت 1935  ویکی ڈیٹا پر (P577) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آئی ایس بی این 0-14-018395-7  ویکی ڈیٹا پر (P957) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
او سی ایل سی 22686185  ویکی ڈیٹا پر (P243) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

یہ ناول دراصل ملک راج آنند کے ایک ذاتی المیے پر ردِ عمل تھا۔ ہوا یہ تھا کہ ان کی آنٹی کو ہندو برادری سے صرف اس بنا پر باہر نکال باہر کر دیا گیا تھا کہ انھوں نے ایک مسلمان کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھا لیا تھا۔ آنند کی آنٹی نے اس واقعے سے دل گرفتہ ہوکر خود کشی کر لی تھی۔

اس ناول کا پیش لفظ مُلک راج آنند کے دوست اور مشہور ناول نگار ای ایم فوسٹر نے لکھا تھا۔ ناول کے بارے میں مصنف مارٹن سیمور سمتھ لکھتے ہیں کہ ’یہ ایک جذباتی اور مشکل موضوع پر لکھا جانے والا فصاحت اور بلاغت سے پُر اور فکرانگیز شاہکار ہے۔ ‘

حوالہ جات

ترمیم