اورنگ آباد غار
اورنگ آباد کے غار چٹانوں کو تراش کر بنائے گئے بدھمت کے 12 خانقاہ ہیں جو ایک پہاڑی پر اورنگ آباد، مہاراشٹرسے قریب ہیں۔ اورنگ آباد کے غاروں کا حوالہ کانہیری غاروں کے چیتیہ میں ملتا ہے۔ ان غاروں کی تعمیر 6وین اور 7ویں صدی عیسوی میں ہوئی تھی۔
غاروں کو ان کے محل وقوع کے اعتبار سے تین گروہوں میں تقسیم کیا گیا ہے: [1] "مغربی گروپ" (1 سے 5)، "مشرقی گروپ"(6 سے 9 تک) اور "مشرقی کلسٹر"جو نامکمل غار 9 سے 12 تک ہیں۔ [2]
اورنگ آباد کے غاروں میں نقش و نگار قابل ذکر ہیں جن میں ہیناینا طرز کا اسٹوپا، مہایانا آرٹ ورک اور وجرائن دیوی شامل ہیں۔ یہ غار ہندوستان میں ان غاروں میں سے ہیں جو پہلی صدی عیسوی کے بدھ مت کے فن پاروں کی نمائندگی کرتے ہیں جن میں درگا جیسی دیویاں اور گنیش جیسے دیوتا شامل ہیں۔ [3] ان غاروں میں تانترک روایت کے متعدد بدھ دیوتا بھی تراشے گئے ہیں۔ [3] [4]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Dulari Qureshi (1998)۔ Art and Vision of Aurangabad Caves۔ New Delhi: Bhartiya Kala Prakashan۔ ISBN:81-86050-11-6
- ↑ Fergusson, 385-392; Brancaccio, "Contents" etc
- ^ ا ب Pia Brancaccio (2010)۔ The Buddhist Caves at Aurangabad: Transformations in Art and Religion۔ BRILL Academic۔ ص 21, 41, 150, 181, 190–192, 202–209 with footnotes۔ ISBN:978-90-04-18525-8
- ↑ David B. Gray؛ Ryan Richard Overbey (2016)۔ Tantric Traditions in Transmission and Translation۔ Oxford University Press۔ ص 47–48۔ ISBN:978-0-19-990952-0