اوریترا گھوش
اوریترا گھوش ایک بھارتی فلمی اداکارہ، ڈانسر اور تھیٹر آرٹسٹ ہیں۔ وہ لو بریک اپ زندگی [1][2] اور دھرم سنکٹ میں[3] اور ایم کریم میں اپنی اداکاری کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں۔ حالیہ دنوں میں، انھوں نے مختلف ویب سیریز جیسے ایوارڈ یافتہ ڈیجیٹل سائی فائی تھرلر ،مائی ورچوئل گرل فرینڈ اور وائے فلمز پروڈکشن کی لیڈیز روم میں اپنے کام کے لیے پہچان حاصل کی ہے۔
اوریترا گھوش | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
مقام پیدائش | جمشیدپور |
شہریت | بھارت |
عملی زندگی | |
پیشہ | ادکارہ |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
گوگل سرچ ری یونین اشتہاری مہم کے پیچھے اوریترا کا چہرہ تھا۔ اسے اس اشتہاری فلم میں اپنے اہم کردار کے لیے وسیع پیمانے پر انفرادی طور پر پزیرائی ملی
کیرئیر
ترمیماوریترا گھوش نے اپنے کیریئر کا آغاز 16 سال کی عمر میں مختلف فنون لطیفہ کے شعبوں میں اپنے فن کا مظاہرہ شروع کر دیا تھا۔ انھوں نے دہلی، ہندوستان میں پرورش پائی۔ دہلی سے ہونے کے باوجود وہ بنگالی حسب نسب رکھتی ہیں جس نے پرفارمنگ آرٹس میں ان کے تخلیقی جذبے اور صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے بہترین بنیاد فراہم کی۔
2001 میں، انھوں نے کتھک رقص میں اپنی ابتدائی تربیت کی مزید تکمیل کے لیے ڈانس ورکس(The Danceworx)میں شمولیت اختیار کی۔ پرفارمنگ آرٹس اکیڈمی میں شمولیت اختیار کرنے بعد انھوں نے وہاں جاز، بیلے، جدید اور عصری رقص کی تربیت حاصل کی۔ 2002 تک وہ ایک کل وقتی استاد اور کوریوگرافر تھیں جس کے ساتھ ساتھ انھوں نے اکیڈمی سے دنیا بھر کے نامور ڈانس اساتذہ سے تربیت حاصل کی، یہاں تک کہ 2007 میں ٹلبرگ، نیدرلینڈز میں منعقدہ فونٹس اکیڈمی کے بین الاقوامی ڈانس فیسٹیول میں ہندوستان کی نمائندگی کی۔ انھوں نے ملک بھر میں پرفارمنگ آرٹس اور فلاح و بہبود کے تقریبات کی تیاری کے لیے 'پاز اینڈ ایفیکٹ' کے نام سے ایک کمپنی شروع کی۔
فلمیں
ترمیم- گڈ نیوز
- ہائی جیک انجلی
- ایم کریم میں بطور میگھنا، سال 2016 میں
- دھرم سنکٹ میں بطور شردھا، سال 2015 میں
- دا اسٹرینجرز ایشا
- بورنگ: اے ڈے ان دا لائف
- آل دا لاسٹ سولز 3 میں بطور سارا سیٹھی
- لو بریک اپس زندگی، سال 2011 میں
ٹی وی
ترمیم- ہالی کراس
- لو آن دا راکس
- دا گڈ کارما ہاسپٹل
- سیا
- لیڈیز روم
- شادی وادی اور آل دیٹ
انھوں نے ہندوستان کی سائنس فکش ڈراما سیریل اے آئی شا مائی ورچوئل گرل فرینڈ (A.I.SHA My Virtual Girlfriend)کے تین سیز ن میں کام کیا جو ایک ہندوستانی ڈراما اسرار، ڈیجیٹل سائنس فکشن تھرلر اسٹریمنگ ٹیلی ویژن سیریز ہے۔ یہ سیریز سام (ہرمن سنگھا)، ایک باصلاحیت ایپ ڈویلپر اور ایک عورت کے درمیان تعلقات کی کہانی کے گرد گھومتی ہے۔ اس میں عورت اپنی نوعیت کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مشتمل انسان نما مشینی اسسٹنٹ (A.I.SHA) ہے۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ http://www.santabanta.com/bollywood/76701/auritra-ghosh-reveals-about-her-character-in-m-cream/ آرکائیو شدہ 30 نومبر 2018 بذریعہ وے بیک مشین Auritra Ghosh reveals about her character in 'M Cream'], سردار جی لطیفے, 6 January 2014.
- ↑ http://www.bollywoodirect.com/m-cream-brought-a-challenge-for-me-as-an-actor-auritra-ghosh/ آرکائیو شدہ 30 نومبر 2018 بذریعہ وے بیک مشین M Cream Brought A Challenge For Me As An Actor: Auritra Ghosh
- ↑ "Archived copy"۔ 30 نومبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 نومبر 2018