اوسوگبو
اوسوگبو (اوشوبگو) (انگریزی: Osogbo) نائجیریا کا ایک شہر ہے۔ یہ 1991ء میں اوسون ریاست کا دار الحکومت قرار پایا۔[1] اوسوگبو شہر میں مقامی حکومت اوسوگبو اور مقامی حکومت اولورونڈا کا مرکزی دفتر ہے۔[1] یہ ابادان سے تقریباً 88 کلومیٹر شمال مشرق میں، الورن سے 108 کلومیٹر (67میٹر)جنوب میں اور اکورے سے 108 کلومیٹر (67 میٹر) شمال مغرب میں واقع ہے۔ [2] اوسوگبو کی جائے وقوع صوبہ کے درمیان میں ہونے کی وجہ سے یہاں سے صوبہ کے دیگر شہروں تک رسائ بہت آسان ہے۔ شہر کی کل آبادی 500٫000 لوگوں پر مشتمل ہے اور کل رقبہ 2875 کلومیٹر ہے، شہر کا ڈاک کا مخصوص نمبر 230 ہے۔
ایل جی اے و شہر | |
اوسوگبو | |
ملک | نائجیریا |
ریاست | اوسون ریاست |
رقبہLGA Area | |
• کل | 47 کلومیٹر2 (18 میل مربع) |
آبادی (2006 Census (LGA)) | |
• کل | 156,694 |
منطقۂ وقت | مغربی افریقہ وقت (UTC+1) |
سہ عددی رمز ڈاک سابقہ | 230 |
آیزو 3166 رمز | NG.OS.OS |
اقتصاد
ترمیماوسوگبو کی زمین کھیتی کے لیے زر خیز ہے، شکر قندی، کاساوا، اناج اور تمباکو عام طور پر پیدا ہوتا ہے،کپاس کی بھی خاصی پیداوار ہوتی ہے۔شہر میں بہت سے ہوٹل اور فٹ بال میدان بھی ہیں۔
رہائش پزیر لوگوں کی اکثریت یوروبا لوگوں کی ہے۔1988 میں 27 فیصدی لوگ کاشتکار تھے،8فیصد تاجر اور 30 فیصد ملازم پیشہ تھے۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب Jiboye, Adesoji David (1 Mar 2014). "Significance of house-type as a determinant of residential quality in Osogbo, Southwest Nigeria". Frontiers of Architectural Research (بانگریزی). 3 (1): 20–27. DOI:10.1016/j.foar.2013.11.006. ISSN:2095-2635.تصنيف:صيانة الاستشهاد: استشهادات بمسارات غير مؤرشفةتصنيف:الاستشهاد بمصادر باللغة انگریزی (en)
- ↑ Akpootu، D. O.؛ Rabiu، A. M. (15 نومبر 2019)۔ "Empirical Models for Estimating Tropospheric Radio Refractivity Over Osogbo, Nigeria"۔ The Open Atmospheric Science Journal۔ ج 13 ش 1: 43–55۔ DOI:10.2174/1874282301913010043۔ ISSN:1874-2823۔ مؤرشف من الأصل في 2022-07-19۔ اطلع عليه بتاريخ 2022-07-19