فٹ بال
فٹ بال یا گیندِ پا (انگریزی: Football) اُن کھیلوں کے مجموعے کا نام ہے جن میں گیند کو لات مار کے ( کک مار کے) گول کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ اس کھیل میں دو ٹیمیں حصہ لیتی ہیں جن میں سے ہر ایک ٹیم میں گیارہ گیارہ کھلاڑی ہوتے ہیں۔اس کھیل میں جو ٹیم زیادہ گول کرتی ہے وہ فاتح کہلاتی ہے۔یہ کھیل دنیا کا سب سے زیادہ مشہور کھیل ہے جس کے بین الاقوامی طور پر مقابلے ہوتے ہیں۔
ورلڈ کپ کی فہرست
ترمیمفٹ بال کے ورلڈ کپ کی فہرست درج ذیل ہے۔
- فیفا عالمی کپ (مختلف ممالک کی فٹ بال ٹیموں کے درمیان ہونے والی لیگ)
- یوئیفا چیمپئنز لیگ (فٹ بال کلبوں کے درمیان ہونے والی لیگ)
- لالیگا
فیفا عالمی کپ
ترمیم ارجنٹائن ، موجودہ عالمی چیمپئن | |
تنظیمی ادارہ | فیفا |
---|---|
قیام | 1930 |
علاقہ | بین الاقوامی |
ٹیموں کی تعداد | 32 (فائنلز) |
موجودہ چیمپئنز | ارجنٹائن (تیسری بار) (2022ء) |
ٹیلی ویژن نشر کنندگان | نشرکاروں کی فہرست |
ویب سائٹ | fifa.com/worldcup |
2022ء فیفا عالمی کپ |
فیفا عالمی کپ (انگریزی: FIFA World Cup) عالمی سطح پر فٹ بال کا اہم ترین مقابلہ ہے جو فٹ بال کی عالمی مجلسِ انتظامی فیفا کے رکن ممالک کی قومی فٹ بال ٹیموں کے درمیان کھیلا جاتا ہے۔ یہ مقابلہ 1930ء کے بعد سے ہر چار سال بعد منعقد ہو رہا ہے تاہم دوسری جنگ عظیم کے باعث 1942ء اور 1946ء میں اس کا انعقاد ممکن نہیں ہو سکا۔ فیفا عالمی کپ فٹ بال عالمی کپ یا سوکر عالمی کپ یا پھر عام طور پر صرف عالمی کپ بھی کہا جاتا ہے۔
ان مقابلے کا حتمی مرحلہ جسے ورلڈ کپ فائنلز کہا جاتا ہے، دنیا کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے کھیلوں کے مقابلوں میں سے ایک ہے۔ 2006ء میں دنیا بھر کے 715.1 ملین افراد نے فائنل دیکھا۔[1] حتمی مقابلوں کی موجودہ ساخت کے مطابق 32 قومی فٹ بال ٹیمیں ایک ماہ کے عرصے تک میزبان ملک (یا ملکوں) میں مدمقابل رہتی ہیں۔ شریک ٹیموں کے لیے استعدادی مرحلہ (Qualifying Round) ہوتا ہے جو تین سال کے عرصے تک دنیا بھر میں جاری رہتا ہے۔
اب تک ہونے والے 21 مقابلوں میں صرف سات اقوام نے عالمی کپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا ہے جن میں سے برازیل اب تک کی سب سے کامیاب ٹیم رہی ہے جس نے 5 مرتبہ عالمی کپ اپنے نام کیا۔ موجودہ فاتح جرمنی اور اطالیہ نے چار بار ٹرافی اپنے نام کی۔ ارجنٹائن نے تین مرتبہ فائنل عالمی کپ جیتا۔ دیگر فاتحین میں یوروگوئے نے دو اور انگلستان و فرانس اور ہسپانیہ نے ایک ایک مرتبہ عالمی کپ جیتا ہے۔2014 فیفا عالمی کپ جرمنی نے جیتا ہے۔2018 فیفا عالمی کپ کی میزبانی روس کو دی گئی ہے۔ 2022ء فیفا عالمی کپ میں قطر میں ارجنٹائن نے فرانس کو ہرا کر فائنل جیتا۔
فٹ بال کی عالمی انتظامی مجلس فیفا 1991ء سے خواتین کا عالمی کپ بھی باقاعدگی سے منعقد کر رہی ہے۔
نتائج
ترمیمیوئیفا چیمپئنز لیگ
ترمیم- نوٹس
قیام | 1955 (تبدیلی 1992) |
---|---|
علاقہ | یورپ (یوئیفا) |
ٹیموں کی تعداد | 32 (گروپ مرحلہ) 78 یا 79 (کل) |
متعلقہ مقابلے | یوئیفا یوروپا لیگ یوئیفا سپر کپ فیفا کلب ورلڈ کپ |
موجودہ چیمپئنز | ریال میدرد (بارہویں مرتبہ) |
ٹیلی ویژن نشر کنندگان | نشر کنندگان کی فہرست |
ویب سائٹ | uefa.com |
2016–17 UEFA Champions League |
یوئیفا چیمپئنز لیگ (UEFA Champions League) یونین آف یورپین فٹ بال ایسوسی ایشنز (یوئیفا) کے زیر انتظام اہم یورپی کلبوں کے درمیان ایک سالانہ براعظمی کلب فٹ بال مقابلہ ہے۔
ریکارڈز اور شماریات
ترمیمفاتحین
ترمیم* Club has won all three major UEFA competitions
بلحاظ قومیت
ترمیمقوم | فاتح | دوسرا مقام |
---|---|---|
ہسپانیہ | 17 | 11 |
اطالیہ | 12 | 16 |
انگلستان | 12 | 7 |
جرمنی | 7 | 10 |
نیدرلینڈز | 6 | 2 |
پرتگال | 4 | 5 |
فرانس | 1 | 5 |
اسکاٹ لینڈ | 1 | 1 |
رومانیہ | 1 | 1 |
یوگوسلاویہ | 1 | 1 |
یونان | 0 | 1 |
بلجئیم | 0 | 1 |
سویڈن | 0 | 1 |
بلحاظ شہر
ترمیمشہر | فاتح | دوسرا مقام |
---|---|---|
میدرد | 12 | 6 |
میلان | 10 | 6 |
میونخ | 5 | 5 |
برشلونہ | 5 | 3 |
لیورپول | 5 | 2 |
ایمسٹرڈیم | 4 | 2 |
مانچسٹر | 3 | 2 |
تورینو | 2 | 7 |
لزبن | 2 | 5 |
ناٹنگھم | 2 | 0 |
پورٹو | 2 | 0 |
لندن | 1 | 2 |
گلاسگو | 1 | 1 |
ہامبرگ | 1 | 1 |
بخارسٹ | 1 | 1 |
بلغراد | 1 | 1 |
مارسئی | 1 | 1 |
ڈورٹمنڈ | 1 | 1 |
روتردم | 1 | 0 |
برمنگھم | 1 | 0 |
اینتہوون | 1 | 0 |
رمس | 0 | 2 |
ویلنسیا | 0 | 2 |
فلورنس | 0 | 1 |
فرینکفرٹ | 0 | 1 |
ایتھنز | 0 | 1 |
لیڈز | 0 | 1 |
سینٹ-ایٹیینے | 0 | 1 |
موئنشنگلاباخ | 0 | 1 |
بروج، بیلجئیم | 0 | 1 |
مالمو | 0 | 1 |
روم | 0 | 1 |
جینوا (اٹلی) | 0 | 1 |
لیورکوزن | 0 | 1 |
موناکو | 0 | 1 |
کل وقتی سب سے زیادہ گول کرنے والے
ترمیمکھلاڑی | ملک | گول | ظہور | تناسب | سال | کلب | |
---|---|---|---|---|---|---|---|
1 | کرسٹیانو رونالڈو | پرتگال | 105 | 140 | 0.75 | 2003– | مانچسٹر یونائیٹڈ, ریال میدرد |
2 | لیونل میسی | ارجنٹائن | 94 | 115 | 0.82 | 2005– | ایف سی بارسلونا |
3 | راول | ہسپانیہ | 71 | 142 | 0.5 | 1995–2011 | ریال میدرد, Schalke 04 |
4 | Ruud van Nistelrooy | نیدرلینڈز | 56 | 73 | 0.77 | 1998–2009 | PSV, مانچسٹر یونائیٹڈ, ریال میدرد |
5 | کریم بنزیما | فرانس | 51 | 93 | 0.55 | 2006– | لیون, ریال میدرد |
6 | تییری آنری | فرانس | 50 | 112 | 0.45 | 1997–2012 | موناکو, آرسنل, ایف سی بارسلونا |
7 | Alfredo Di Stéfano | ارجنٹائن | 49 | 58 | 0.84 | 1955–1964 | ریال میدرد |
8 | Andriy Shevchenko | یوکرین | 48 | 100 | 0.48 | 1994–2012 | Dynamo Kyiv, میلان, چیلسی |
زلاتان ابراھیموویچ | سویڈن | 48 | 119 | 0.4 | 2001–2016 | Ajax, یووینٹیس, انٹر میلان, ایف سی بارسلونا, میلان, پیرس سینٹ جرمین | |
10 | یوسیبیو | پرتگال | 47 | 63 | 0.75 | 1961–1974 | Benfica |
لالیگا
ترمیملالیگا (La Liga)
اعدادوشماریات
ترمیمPerformance by club
ترمیممشہور کھلاڑی
ترمیم- کرسٹیانو رونالڈو
- لیونل میسی
- پیلے
- کلیان امباپے
- ڈیاگو میراڈونا
- پال پوگبا
- نیمار
- Ricardo Kak’a
- ↑ فٹ بال عالمی کپ فائنل 2006ء آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ fifa.com (Error: unknown archive URL) فیفا ڈاٹ کام
- ↑ "1930 FIFA World Cup"۔ FIFA.com۔ Fédération Internationale de Football Association۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2009-03-05
- ↑ "1950 FIFA World Cup"۔ FIFA.com۔ Fédération Internationale de Football Association۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2009-03-05
- ↑ "FIFA World Cup Finals since 1930" (PDF)۔ FIFA.com۔ Fédération Internationale de Football Association۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2009-03-05
- ↑ "1950 FIFA World Cup"۔ FIFA.com۔ Fédération Internationale de Football Association۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-08-15