اولاد حسن قنوجی
سید اولاد حسن قنوجی (1200ھ – 1253ھ) سید احمد بریلوی کے خلفاء میں سے تھے، نواب انور جنگ بہادر سید اولاد علی خان قلعہ دار گولکنڈہ کے صاحبزادے اور نواب سید صدیق حسن خان قنوجی کے والد تھے۔ مرزا حسن محدث اور شاہ رفیع ا لدین دہلوی، شاہ عبد العزیز دہلوی اور شاہ عبد القادر دہلوی سے استفادہ کیا۔ سید احمد بریلوی سے ان کے سفر جہاد کے موقع پر بیعت کی اور اپنا آبائی مذہب تشیع ترک کیا۔ دس ہزار سے زائد آدمی قنوج و اطراف قنوج کے آپ کے مرید ہوئے اور کئی ہزار ہندوؤں نے اسلام قبول کیا۔[1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ ابو الحسن علی ندوی: کاروان ایمان و عزیمت، سید احمد شہید اکیڈمی، لاہور، 1980ء،صفحہ 87-88۔
پیش نظر صفحہ شخصیت سے متعلق موضوع پر ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں مزید اضافہ کرکے ویکیپیڈیا کی مدد کرسکتے ہیں۔ |