اوگرابیز آبشار قومی پارک

اوگرابیز آبشار قومی پارک ایک قومی پارک ہے جو آیوگریبیز آبشار کے پاس، شمالی کیپ صوبے، جنوبی افریقہ میں اپنگٹن شہر سے 120 کلومیٹر مغرب میں واقع ہے۔[1]

اوگرابیز آبشار قومی پارک
مقامشمالی کیپ، جنوبی افریقہ
قریب ترین شہراپنگٹن
رقبہ820 کلومیٹر2 (320 مربع میل)
سرکاری ویب سائٹ

اوگرابیز آبشار قومی پارک 820 مربع کلومیٹر کے رقبے پر محیط ہے،  [2] اور دریائے اورنج کے ساتھ پھیلا ہوا ہے۔ یہ علاقہ بہت بنجر ہے۔ آبشار تقریباً 60 میٹر بلند ہے [3] اور جب دریا میں سیلاب آتا ہے تو اس کا منظر حیران کن ہوتا ہے۔ آبشار کے نیچے کی گھاٹی اوسطاً 240 میٹر گہری ہے اور 18 کلومیٹر طویل ہے۔ یہ گھاٹی گرینائٹ کی تہہوں میں کٹاؤ کی ایک متاثر کن مثال ہے۔

یہ پارک سنہ 1966ء میں قائم کیا گیا تھا۔ [4]

حوالہ جات

ترمیم
  1. Tony Pinchuck، Barbara McCrea، Donald Reid (2002)۔ South Africa۔ Rough Guides۔ صفحہ: 323۔ ISBN 978-1-85828-853-6 
  2. "Augrabies Falls National Park (South African media online)"۔ sanparks.africamediaonline.com/۔ 04 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 جولا‎ئی 2015 
  3. "Augrabies Falls National Park"۔ SA Places۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 جولا‎ئی 2015 
  4. Heather Du Plessis (1 January 2000)۔ Tourism Destinations Southern Africa۔ Juta and Company Ltd۔ ISBN 978-0-7021-5272-6