اوینجرز: انفنیٹی وار (فلم)

(اوینجرز: انفنیٹی وار سے رجوع مکرر)

اوینجرز: انفنیٹی وار 2018 کی ایک امریکی ہے ہالی ووڈ سپر ہیرو فلم ہے جو اسی نام کے مارول کامکس کی سپر ہیرو ٹیم اوینجرز پر مبنی ہے جسے مارول اسٹوڈیوز نے تخلیق کیا اور والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز موشن پکچرز نے تقسیم کیا۔ مارول سنیماٹک یونیورس (ایم سی یو) کی فلم دی اوینجرز اور 2015 کی اوینجرز : ایج آف الٹران کا سیکوئل ہے اور مارول سنیماٹک یونیورس (ایم سی یو) کی انیسویں فلم ہے۔ اسفلم کے ہدایتکار انتھونی اور جو روسو ہیں اور اس فلم کے مصنفین رسٹوفر مارکس اور اسٹیفن میکفیلیہیں اور پچھلی ایم سی یو فلموں سے اداکاروں میں رابرٹ ڈاؤنی جونیئر ، کرس ہیمس ورتھ ، مارک روفالو ، کرس ایونز ، اسکارلیٹ جوہانسن ، بینیڈکٹ کمبربیچ ، ڈان چیڈل ، ٹام ہالینڈ ، چیڈوک بوس مین ، پال بیتنی ، الزبتھ اولسن ، انتھونی ماکی ، سباسٹیئن اسٹین ، ڈنائی گوریرا ، لیٹیا رائٹ ، ڈیو بٹسٹا ، زو سالڈانا ، جوش برولن اور کرس پرٹ شامل ہیں ۔ فلم میں ، اوینجرز اسپائیڈر مین ، آئرن مین ، بلیک پینتھر، ہلک ، تھور ، کیپٹن امریکا اور دی گارڈین آف دی گلیکسی سمیت 20 سپر ہیروز دنیا کو تھیناس کے حملے سے بچانے کے لیے متحد ہوتے ہیں۔ تھیناس کائنات میں آدھی زندگی کا نصف حصہ مٹا دینے کی کوشش کرتا ہے، فلم کا مرکزی ولن تھیناس طاقتور انفنیٹی اسٹونز یعنی چھ انمول پتھروں کی تلاش میں ہوتا ہے جو کائنات کی ہر شے کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ خلا، حقیقت، طاقت، دماغ، روح اور وقت۔ غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل ان تمام پتھروں کو تھیناس ایک ایک کرکے حاصل کرنے کے لیے راستے میں آنے والی ہر دنیا اور اس کے باسیوں کو تہس نہس کردیتا ہے۔

اوینجرز : انفنیٹی وار
فائل:Avengers Infinity War poster.jpg
اوینجرز : انفنیٹی وار کا پوسٹر
ہدایت کارانتھونی روسو، جو روسو
پروڈیوسرکیون فائگی
منظر نویسکرسٹوفر مارکس ، اسٹیفن میکفیلی
ماخوذ از
ستارے
موسیقیایلن سلویسٹری
سنیماگرافیٹرینٹ اوپالوک
ایڈیٹر
پروڈکشن
کمپنی
تقسیم کاروالٹ ڈزنی اسٹوڈیوز موشن پکچرز
تاریخ نمائش
  • 23 اپریل 2018ء (2018ء-04-23) (ڈولبی تھیٹر)
  • 27 اپریل 2018ء (2018ء-04-27) (United States)
دورانیہ
149 minutes[1]
ملکامریکا
زبانانگریزی
بجٹ$316–400 million[2][3][4]
باکس آفس$2.048 billion[5]

فلم کا اعلان اکتوبر 2014 میں اوینجرز: انفنیٹی وار - حصہ 1 کے طور پر کیا گیا تھا۔ روسو برادران اپریل 2015 میں ہدایت کاری کے لیے آئے تھے اور ایک ماہ بعد مارکس اور مک فیلی نے اس فلم کے اسکرپٹ لکھنے کے لیے دستخط کیے تھے ، فلم کی اسکرپٹ جم اسٹارلین کی 1991 کی کامک کتاب دی انفنیٹی گونٹلیٹ اور جوناتھن ہیک مین کی 2013 کی کامک کتاب انفنیٹی سے متاثر تھی۔ سن 2016 میں ، مارول نے فلم ایوینجرز: انفنیٹی وار کا عنوان کر دیا۔ فلم بندی کا آغاز جنوری 2017 میں جارجیا کے فیئٹی کاؤنٹی میں پائن ووڈ اٹلانٹا اسٹوڈیوز میں ہوا ، دلم میں ایک بڑی کاسٹ شامل کی گئی تھی جس میں زیادہ تر اداکار وہ شامل تھے ، جنھوں نے سابقہ ایم سی یو فلموں میں اپنے کردار کو اداکیا تھا۔ جس میں برلن کو تھیناس بھی شامل تھے۔ یہ پروڈکشن جولائی 2017 تک جاری رہی ، جس کا براہ راست سیکوئل ، ایوینجرز: اینڈگیم ساتھ ساتھ شوٹنگ کیا جانا تھا۔ اسکاٹ لینڈ ، انگلینڈ ، ڈاون ٹاون اٹلانٹا ایریا اور نیو یارک سٹی میں اضافی فلم بندی کی گئی۔ تقریباً 316–400   ملین کے تخمینے والے بجٹ کے ساتھ ، یہ اب تک کی سب سے مہنگی فلموں میں سے ایک ہے۔

فلم کی کہانی

ترمیم

سیارہ ژینڈار کا خاتمہ کرنے اور وہاں سے پاور اسٹون (طاقت کا پتھر) حاصل کرنے کے بعد، تھیناس اپنے بچوں یعنی خاص سپاہیوں [کل آبسیڈین، ایبونی ماؤ، پراکسیما مڈنائٹ اور کاروس گلیو] کو لے کر اس جہاز پر آتا ہے، جو ایسگارڈ کے خاتمے کے بعد بچے ہوئے لوگوں کو لے جارہا ہوتا ہے(جیسا کہ فلم تھور ریگنوروک کے آخر میں دکھایا گیا ہے۔)۔ تھور، لوکی، ہیمڈال اور ہلک تھیناس کو ٹیسیریکٹ کیوب سے اسپیس اسٹون (خلا کا پتھر) نکالنے سے نہیں روک پاتے کیونکہ تھیناس تھور کو قید کرکے لوکی کو مار دیتا ہے اور ہلک کو ڈھیر کردیتا ہے۔ ہیمڈال مرنے سے پہلے بائی فراسٹ کا استعمال کر ہلک کو زمین پر پہنچا دیتا ہے۔ اس کے بعد تھیناس اپنے بچوں کے ساتھ نکلتا ہے اور جہاز کو تباہ کر دیتا ہے۔

ہلک زمین پر نیو یارک شہر کے سینکٹم سینکٹورم میں جاگرتا ہے اور واپس بروس بینر کے روپ میں بدل جاتا ہے۔ وہاں وہ اسٹیفن اسٹرینج یعنی ڈاکٹر اسٹرینج اور وونگ کو کائنات میں موجود زندگیوں کے آدھے حصے کو مارنے کی تھیناس کے منصوبوں کے بارے میں انتباہ کرتا ہے۔ جواب میں، اسٹرینج ٹونی سٹارک (آئرن مین) سے رابطہ کرتا ہے۔ اس دوران ماؤ اور آبسڈین اسٹرینج سے ٹائم اسٹون (وقت کا پتھر) لئنے کے لیے آتے ہیں۔ پیٹر پارکر/اسپائیڈر مین بھی وہاں پہنچ جاتا ہے اور پھر ایک جنگ کے بعد، ماو اسٹرینج کو پکڑ کر خلائی جہاز میں لے جاتا ہے؛ اور آئرن مین اور اسپائیڈر مین ماو کی خلائی جہاز کا پیچھا کرتے ہیں، جبکہ بینر اسٹیو راجرس (کیپٹن امریکا) سے رابطہ کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

مائنڈ اسٹون (ذہن کا پتھر) حاصل کرنے کے لیے پراکسیما مڈنائٹ اور کاروس گلیو اسکاٹ لینڈ میں وانڈا میکسماف اور وژن پر حملہ کرتے ہیں، لیکن راجرس (کیپٹن امریکا)، نتاشا رومناف اور سیم ولسن (فیلکن) انھیں بچا لیتے ہیں اور سبھی لوگ اوینجرا کے نئے ہیڈ کوارٹر پر جیمز روڈس (وار مشین) اور بینر (ہلک) کے ساتھ حفاظت میں رکھتے ہیں۔ تھیناس کو پتھر حاصل کرنے سے روکنے کے لیے وژن اپنے ماتھے میں لگے مائنڈ اسٹون کو توڑ کر اپنی جان کی قربانی دینے کی پیشکش کرتا ہے، لیکن بینر (ہلک) اسے بتاتا ہے کہ اس پتھر کے بنا بھی اس کا زندہ رہنا ممکن ہے اور پھر راجرس (کیپٹن امریکا) کے مشورے پر وہ لوگ وکانڈا کے لیے نکلتے ہیں، کیونکہ راجرس کا ماننا ہے کہ، وہاں وژن کو نقصان پہنچائے بغیر پتھر کو ہٹانے کے لیے مدد مل سکتی ہے۔

گارجین آف دی گلیکسی کو ایسگارڈین جہاز کے سگنلز موصول ہوتے ہیں اور وہ وہاں پہنچ کر تھور کو بچالیتے ہیں۔ تھور اندازہ لگاتا ہے کہ تھیناس اس کے بعد رئلیٹی اسٹون (حقیقت کا پتھر) کی تلاش میں جائے گا، جو نووئیر میں کلیکٹر کے قبضے میں ہے۔ راکیٹ اور گروٹ تھور کے ساتھ مل کر نداویلر جاتے ہیں تاکہ تھیناس کو مارنے کے لیے ہتھیار حاصل کرسکیں۔ جہاں وہ اٹری کی مدد سے سٹورم بریکر نامی ایک کلہاڑی بناتے ہیں۔ اسی دوران پیٹر کول، گمورا، ڈریکس اور مینٹس تھیناس کو روکنے کے لیے نووییر جاتے ہیں، لیکن وہ پہلے سے ہی رئیلٹی اسٹون اپنے قبضے میں کر چکا ہوتا ہے۔ تھیناس اپنی بیٹی گمورا کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے جاتا ہے، جو اپنی بہن نیبولا کو بچانے کے لیے تھیناس کو سول اسٹون (روح کا پتھر) کا پتہ بتا دیتی ہے۔ تھیناس اور گامورا وورمر نامی سیارہ پر جاتے ہیں، جہاں سول اسٹون کا رکھوالا، ریڈ اسکل انھیں بتاتا ہے کہ اسٹون کو حاصل کرنے کے لیے اپنے سب سے پیارے شخص کو قربان کرنا پڑتا ہے۔ تھیناس اونچائی سے گمورا کو کھائی میں پھینک دیتا ہے اور اس کی موت پر اسے سول اسٹون مل جاتا ہے۔

نیبولا قید سے بچ نکلتی ہے اور بچے ہوئے گارجین سے رابطہ کرتی ہے کہ وہ اسے ٹائی ٹن (تھانوس کے سیارہ) پر ملیں ۔ اسٹارک (آئرن مین) اور پارکر (اسپائیڈر مین) جہاز سے نکل کر اسٹرینج کا بچاؤ کرتے ہوئے ماو کو مار ڈالتے ہیں۔ ٹائی ٹن میں پہنچ کر وہ کول، ڈریکس اور مینٹس سے ملتے ہیں۔ اسٹرینج ٹائم اسٹون کی مدد سے لگ بھگ 10 لاکھ ممکنہ مستقبل دیکھتا ہے اور بتاتا ہے کہ اس نے صرف ایک بار ہی تھیناس کو ہارتے دیکھا ہے۔ یہ سب مل کر تھیناس کا مقابلہ کرنے اور اس کے آہنی دستانے کو ہٹانے کی منصوبہ بندی کرتے ہیں۔ تھیناس آتا ہے اور اسٹرینج کو اپنے منصوبوں یعنی کائنات کی آدھی آبادی ختم کرنے کو کائنات کے وجود کو قائم رکھنے کے لیے ضروری اور درست قرار دیتا ہے۔ وہ سب مل کر تھیناس پر لگ بھگ قابو پا ہی چکے ہوتے ہیں کہ نیبولا پتہ لگا لیتی ہے که تھیناس نے گمورا کو مار ڈالا ہے۔ اس بات سے غصہ ہوکر کول تھیناس پر اکیلے ہی حملہ کردیتا ہے، جس سے ان سب کی پکڑ چھوٹ جاتی ہے اور تھیناس انھیں ہرا دیتا ہے۔ زخمی اسٹارک (آئرن مین) کو زندہ چھوڑنے کے بدلے اسٹرینج تھیناس کے سامنے گھٹنے ٹیک کر ٹائم اسٹون اسے دے دیتا ہے اور تھیناس زمین کے لیے روانہ ہو جاتا ہے۔

وکانڈا میں پہنچنے پر راجرس بکی بارنس سے ملتا ہے اور وژن کے ماتھے سے مائنڈ اسٹون نکالنے کا کام شوری کو سونپتا ہے۔ تھیناس کی فوج وکانڈا پر حملہ کردیتی ہے اور سبھی اوینجرا ٹی چالا (بلیک پینتھر) اور وکانڈا کے فوجیوں کے ساتھ ان کا سامنا کرتے ہیں۔ بینر، جو خود کو ہلک میں تبدیل کرنے میں ناکام ہو جاتا ہے، اسٹارک کے ہلک بسٹر سوٹ کو پہنتا ہے۔ تھور، راکیٹ اور گروٹ بھی زمین پر آ پہنچتے ہیں اور جنگ میں شامل ہوجاتے ہیں۔ مڈنائٹ، آبسڈین اور گلیو مارے جاتے ہیں اور ان کی فوج میدان چھوڑ کر بھاگ کھڑی ہوتی ہے۔ آخر میں، تھیناس زمین پر آتا ہے اور کوئی صورت نہ بچنے پر وانڈا مائنڈ اسٹون وژن کے ماتھے میں ہی ختم کردیتی ہے، لیکن تھنوس ٹائم اسٹون کی مدد سے وقر کو پیچھے کردیتا ہے اور مائنڈ اسٹون حاصل کر لیتا ہے۔ تھور کے ساتھ مقابلے میں بُری طرح زخمی ہونے کے باوجود، تھیناس اپنے چھ اسٹونز کے آہنی دستانوں کو استعمال کرنے میں کامیاب رہتا ہے اور ٹیلی پورٹ ہوکر دور چلا جاتا ہے۔

تھیناس کا منصوبہ کامیاب ہوتا ہے اور ڈریکس، گروٹ، مینٹس، میکسماف، پارکر، کول، اسٹرینج، ٹی'چالا اور ولسن سمیت کائنات کی آدھی آبادی فوراً ہی مر کر مٹی میں تبدیل ہوجاتی ہے۔ ٹائی ٹن پر صرف نیبولا اور اسٹارک، جبکہ وکانڈا کے میدان پر بینر، ایم باکو، اوکویہ، روڈس، راکیٹ، راجرس، رومناف اور تھور ہی زندہ بچتے ہیں۔ تھیناس کا زخم ٹھیک ہو جاتا ہے اور وہ آہنی دستانوں کے ساتھ کسی اور سیارہ پر چلا جاتا ہے، جہاں وہ سکون سے بیٹھ کر سورج ڈوبتے ہوتے دیکھتا ہے۔

فلم کے آخری ماظر میں، نیویارک شہر کی آدھی آبادی مٹی میں تبدیل ہرہی ہے، جن میں نک فیوری اور ماریہ ہل بھی شامل ہیں ، نک فیوری مرنے سے پہلے اپنے پیجر پر ایک ایمرجنسی سگنل چھوڑنے میں کامیاب ہوجاتا ہے۔ اس کی ڈیوائس لال اور نیلی پٹیوں پر پر ایک ستارے کا نشان نظر آرہا ہوتا ہے، جو کیپٹن مارول کا نشان ہے۔

کردار

ترمیم

کردار :- اداکار (ہندی ڈبنگ آرٹسٹ)

  • ٹونی سٹارک/آئرن مین :- رابرٹ ڈاؤنی جونیئر (ہندی ڈبنگ: راجیش کھٹر)
  • تھور :- کرس ہیمس ورتھ (ہندی ڈبنگ: گورو چوپڑا)
  • بروس بینر/ہلک :- مارک روفالو (ہندی ڈبنگ: سمیہ راج ٹھکر)
  • اسٹیو روجرس/کیپٹن امریکا :- کرس ایونز (ہندی ڈبنگ: جوئے سین گپتا)
  • نتاشا رومانوف/بلیک وڈو :- اسکارلیٹ جوہانسن (ہندی ڈبنگ: نیشما چیمبرکر)
  • ڈاکٹر اسٹرینج :- بینی ڈکٹ کمبربیچ (ہندی ڈبنگ: موہن کپور)
  • جیمس روڈس/وار مشین :- ڈان چیڈل (ہندی ڈبنگ: راجیش جالی)
  • پیٹر پارکر/ اسپائڈر مین :- ٹام ہالینڈ (ہندی ڈبنگ: ویبھو ٹھاکر)
  • وژن :- پال بیٹنی (ہندی ڈبنگ: اتل کپور)
  • وانڈا میکسیماف/اسکارلیٹ وچ :- ایلزبیتھ آلسن (ہندی ڈبنگ: پوجا پنجابی)
  • سیم ولسن/فیلکن :- اینتھنی میکی (ہندی ڈبنگ: انوج گردوارہ)
  • بکی بارنس :- سیبیسٹین سٹین (ہندی ڈبنگ: منیش وادھوا)
  • لو کی :- ٹام ہڈلسٹن (ہندی ڈبنگ: سپت رشی گھوش)
  • ہیمڈال :- ادریس ایلبا (ہندی ڈبنگ: پرمندر گھمّان)
  • وانگ :- بینی ڈکٹ وانگ (ہندی ڈبنگ: راجا سیوا)
  • مینٹس :- پام کلیمینٹپھ (ہندی ڈبنگ: مسکان جعفری)
  • نیبیولا :- کیرین گلان (ہندی ڈبنگ: ٹینا پاریکھ)
  • ڈریکس دا ڈسٹرایر :- ڈیو بٹسٹا (ہندی ڈبنگ: پون کالرا)
  • گمورا :- زوئی سلڈانا (ہندی ڈبنگ: مونا گھوش شیٹی)
  • گروٹ :- ون ڈیزل (ہندی ڈبنگ: سوین)
  • راکیٹ ریکن :- بریڈلی کوپر(آواز) (ہندی ڈبنگ: نیناد کامت)
  • ورجینیا پیپر پاٹس :- گونتھ پالٹرو (ہندی بنگ: اروندر کور)
  • ٹینلیر ٹوان/د کلیکٹر :- بینسیؤ دیل تو رو (ہندی ڈبنگ: سلیل آچاریہ)
  • تھیناس :- جوش برولن (ہندی ڈبنگ: نیناد کامت)
  • پیٹر کول/سٹار لارڈ :- کرس پریٹ (ہندی بنگ: روہت رائے)
  • اولوئی :- ڈینائی گوریرا
  • ہیرولڈ "ہیپی" ہوگن :- جان فیوروؤ
  • ٹی چالا/بلیک پینتھر :- چیڈوک بوسمین (ہندی ڈبنگ: وراج ادھو)
  • شری (ٹی'چالا کی بہن):- لیٹشیا رائٹ
  • نک فیوری:- سیموئل ایل جیکسن (ہندی ڈبنگ: شکتی سنگھ)
  • ماریہ ہل:- کوبی سملڈرز (ہندی ڈبنگ: مونا گھوش شیٹی)
  • ایم باکو :- ونسٹن ڈیوک
  • نیڈ (پیٹر پارکر کا دوست):- جیکب بٹلن
  • کیرل ڈینورس / کیپٹن مارول :- (صرف لوگو دکھایا گیا)

سیکوئل

ترمیم

ایوینجرز: اینڈگیم 26 اپریل ، 2019 کو ریلیز کی گئی[6] جس میں ہدایت کار روسو برادران[7] اور مارکس اور میکفیلی نے ایک بار پھر اسکرین پلے لکھا۔ [8]

حوالہ جات

ترمیم
  1. Truitt, Brian (December 7, 2018). "It's finally here! Watch the first trailer for Marvel's newly titled 'Avengers: Endgame'". USA Today. from the original on December 7, 2018. Retrieved December 7, 2018.
  2. Strom, Marc (April 7, 2015). "Joe & Anthony Russo to Direct 2-Part Marvel's 'Avengers: Infinity War' Event". Marvel.com. from the original on April 7, 2015. Retrieved April 7, 2015.
  3. Strom, Mark (May 7, 2015). "Christopher Markus & Stephen McFeely to Write Marvel's 2-Part 'Avengers: Infinity War' Event". Marvel.com. from the original on May 8, 2015. Retrieved May 7, 2015.

بیرونی روابط

ترمیم