اسکارلیٹ جوہانسن

امریکی گلوکارہ اور اداکارہ

اسکارلیٹ انگرڈ جوہانسن (پیدائش نومبر 22، 1984ء) ایک امریکی گلوکارہ اور اداکارہ ہے۔ وہ 2014ء سے 2016ء تک پوری دنیا میں سب سے زیادہ پیسے حاصل کرنے والی اداکارہ ہے۔ اس کو فوربس سیلیبرٹی 100 میں کئی بار شامل کیا جا چکا ہے۔ وہ ہالی وڈ واک آف فیم میں بھی شامل ہے۔ اس کا جنم مینہٹن، نیویارک شہر میں ہوا اور اس کو اپنے بچپن سے ہی ایک اداکارہ بننے کا شوق تھا۔ اس کا اسٹیج پر پہلا کردار آف-براڈوے میں ایک بچی فن کار کا تھا۔ جوہانسن کی فلموں میں شروعات ایک فینٹسی کامیڈی فلم نورتھ (1994ء) سے ہوئی۔ اس کی دوسری فلم مینی اینڈ لو (1996ء) تھی جس میں اس کو انڈی پینڈینٹ اسپرٹ ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ اس کو فلموں کی دنیا میں بڑی کامیابی دی ہارس وسپرر (1998ء) اور گھوسٹ ورلڈ (2001ء) سے ملی تھی۔

اسکارلیٹ جوہانسن
(انگریزی میں: Scarlett Johansson ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
Scarlett Johansson, wearing a pink dress, poses for the camera.
Scarlett Johansson, wearing a pink dress, poses for the camera.
2008ء میں اسکارلیٹ جوہانسن

معلومات شخصیت
پیدائشی نام (انگریزی میں: Scarlett Ingrid Johansson ویکی ڈیٹا پر (P1477) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیدائش (1984-11-22) نومبر 22, 1984 (عمر 39 برس)
نیویارک شہر، نیویارک، امریکا
شہریت  ریاستہائے متحدہ
نسل اشکنازی [1][2]  ویکی ڈیٹا پر (P172) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آنکھوں کا رنگ سبز [3]  ویکی ڈیٹا پر (P1340) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قد 160 سنٹی میٹر [4]  ویکی ڈیٹا پر (P2048) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
استعمال ہاتھ بایاں   ویکی ڈیٹا پر (P552) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب یہودیت [5]  ویکی ڈیٹا پر (P140) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت ڈیموکریٹک پارٹی   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکنیت اکیڈمی آف موشن پکچرز آرٹس اینڈ سائنسز   ویکی ڈیٹا پر (P463) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شریک حیات
  • ریان رینلڈس (شادی. 2008; طلاق. 2011)
  • رومین ڈوریاک (شادی. 2014; طلاق. 2017)
اولاد 1
تعداد اولاد 2   ویکی ڈیٹا پر (P1971) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی لی اسٹریسبرگ ٹھیٹر اینڈ فلم انسٹی ٹیوٹ [6]  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ
  • اداکارہ
  • گلو کارہ
مادری زبان امریکی انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان امریکی انگریزی ،  انگریزی [7]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دور فعالیت 1994ء سے اب تک
اعزازات
ٹائم 100   (2021)[8]
تھیٹر ورلڈ ایوارڈ (برائے:A View from the Bridge ) (2010)[9]
ٹونی اعزاز برائے ناٹک کی بہترین فیوچر اداکارہ (برائے:A View from the Bridge ) (2010)[10]
بافٹا ایوارڈ برائے بہترین اداکارہ مرکزی کردار میں   (برائے:Lost in Translation ) (2004)[11]
اسٹار آن ہالی ووڈ واک آف فیم   ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نامزدگیاں
 آسکر اعزاز برائے بہترین اداکارہ   (2020)[12]
 آسکر اعزاز برائے بہترین معاون اداکارہ   (2020)[12]
بافٹا ایوارڈ برائے بہترین اداکارہ مرکزی کردار میں   (2020)
بافٹا ایوارڈ برائے بہترین اداکارہ معاون کردار میں   (2020)
بافٹا ایوارڈ برائے بہترین اداکارہ مرکزی کردار میں   (2004)  ویکی ڈیٹا پر (P1411) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دستخط
 
IMDB پر صفحہ[13][14][15]  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

جوہانسن نے 2003ء سے بالغ اداکار کے طور پر فلموں میں کام کرنا شروع کیا جس میں لوسٹ ان ٹرانسلیشن (جس کے لیے اس کو بافٹا ایوارڈ برائے بہترین اداکارہ ملا تھا۔) اور گرل ود اے پرل ائرنگ شامل ہیں۔ اس کو انہی فلموں کے لیے چار بار گولڈن گلوب ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا، اس کے علاوہ فلم اے لو سونگ فار بوبی لونگ (2004ء) اور ایک نفسیاتی تجسس خیز فلم میچ پوائنٹ (2005ء) کے لیے بھی اس کو اس ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ اس دور کی اور فلموں میں پُراسرار تجسس خیز فلم دی پریسٹیج (2006ء) اور کامیڈی-ڈراما وکی کرسٹینا بارسیلونا (2008) بھی شامل ہیں۔ اس کے دو ایلبم بھی ریلیز ہوئے ہیں: اینی ویئر آئی لے مائی ہیڈ (2008ء) اور بریک اپ (2009ء)، یہ دونوں ایلبم بلبورڈ 200 کی فہرست میں شامل ہیں۔

2010ء میں جوہانسن نے بروڈوے میں کام کرنا شروع کیا جس میں اس نے اے ویو فروم دی برج فلم میں کام کیا، جس کے لیے اس کو ٹونی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ اس سال کے بعد اس نے مارول سنیمیٹک یونیورس میں بلیک وڈو میں کام کرنا شروع کیا۔ اس نے 2013ء کی ایک کامیڈی-ڈراما فلم ہر کے لیے ایک بہت ہی ہوشیار کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم کی آواز کے روپ میں کام کیا۔ اس کے علاوہ اس نے اس سال ایک اور سائنسی فکشن فلم انڈر دی اِسکن میں اور 2014ء میں سائنسی فکشن اور مشتمل ایک اور بہت مشہور فلم لوسی میں کام کیا جس میں ایک خاتون کا اپنے دماغ کا 100 فیصد حصہ کام کرتے دکھایا گیا ہے۔ وہ 2016ء میں دنیا مجں سب سے زیادہ پیسے لینے والی اداکارہ تھی اور اس کے علاوہ مئی 2017ء کو وہ ڈالروں میں شمالی امریکا کی سب سے زیادہ پیسے کمانے والی اداکارہ ہے۔

عوامی طور پر جوہانسن کو ہالی وڈ کی جنسی علامت (Sex symbol) کے طور پر جانا جاتا ہے۔ وہ ایک اہم سیلیبرٹی برانڈ ہے اور وہ بہت سارے صدقات و چندے پر مشتمل کاموں سے بھی جڑی ہوئی ہے۔ اس کے دو بیاہ ہوئے ہیں، اس کی پہلی بار شادی ایک کینیڈی اداکار ریان رینلڈس سے 2008ء میں ہوئے اور اس سے طلاق 2011ء میں ہوئی۔ اس کی شادی ایک فرانسیسی کاروباری رومین ڈوریاک سے 2014ء میں (جس سے اس کو ایک بچی ہے) اور اس سے اس کی طلاق 2017ء میں ہوئی۔

ابتدائی زندگی

ترمیم

اسکارلیٹ جوہانسن کا جنم نیویارک شہر میں 22 نومبر، 1984ء کو ہوا تھا۔ اس کا باپ کارسٹن اولف جوہانسن ایک ڈینش نسب کا آرکیٹیکٹ ہے جس کا تعلق طور کوپن ہیگن سے ہے۔[16] اس کا دادا ایجنر جوہانسن ایک اسکرین رائتر اور ڈائریکٹر تھا۔ اس کی ماں میلانی سلون ایک پروڈیوسر ہے جس کا تعلق پولش اور بیلاروسی نسب کے ایک اشکنازی یہودی خاندان سے ہے۔[17][18][19] میلانی کے پرکھے منسک سے نیویارک آئے تھے۔[20] اس کی ایک بڑی بہن ہے جس کا نام ونیسا ہے جو اداکارہ ہے۔ اس کا ایک بڑا بھائی ہے، جس کا نام ایڈرین ہے اور جڑواں بھائی ہنٹر ہے جو مینی اینڈ لو فلم میں نظر آیا تھا۔[21] اس کے علاوہ اس کا ایک سوتیلا بھائی بھی ہے جس کا نام کرسٹین ہے اور وہ اس کے باپ کی پہلی بیوی سے پیدا ہوا تھا۔[22]

سیاست

ترمیم

جوہانسن ایک آزاد ووٹر کے طور پر رجسٹر ہے۔[23] اس نے 2004ء کے امریکا کے صدراتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے ایک امیدوار جان کیری کے حق میں مہم بھی چلائی تھی۔ 2004ء میں جارج بش کے دوبارہ منتخب ہو جانے پر اس نے اپنی ناراضی بھی دکھائی تھی جس میں اس نے کہا تھا "میں نا امید ہوں۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ آبادی کے بڑے حصے کے لیے مایوسی ہے۔"[24]

حوالہ جات

ترمیم
  1. https://www.thejc.com/how-jewish-is-scarlett-johansson-1.3065
  2. https://marriedbiography.com/scarlett-johansson-biography/#Scarlett_JohanssonBirth_Facts_Family_and_Childhood
  3. https://commons.wikimedia.org/wiki/File:Ghost_In_The_Shell_World_Premiere_Red_Carpet,_Scarlett_Johansson_(cropped).JPG — اخذ شدہ بتاریخ: 17 فروری 2021
  4. http://www.post-gazette.com/ae/movies/2010/05/06/Look-who-s-new-in-Iron-Man-2/stories/201005060259
  5. عنوان : Jewish Virtual Library — Jewish Virtual Library ID: https://www.jewishvirtuallibrary.org/scarlett-johansson
  6. https://newyork.methodactingstrasberg.com/blog/scarlett-johansson-on-finding-love-and-protecting-her-daughter/
  7. کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/28269155
  8. https://web.archive.org/web/20220131121232/https://time.com/collection/100-most-influential-people-2021/ — سے آرکائیو اصل
  9. ناشر: تھیٹر ورلڈ ایوارڈ — Theatre World Award Recipients
  10. https://www.broadway.com/buzz/152718/tearful-scarlett-johansson-wins-tony-award-for-broadway-debut/
  11. http://awards.bafta.org/award/2004/film/actress-in-a-leading-role
  12. Academy Awards Database nominee ID: https://web.archive.org/web/http://awardsdatabase.oscars.org/Search/GetResults?query=%7B%22NomineeId%22:8997,%22IsHyperlinkQuery%22:true,%22Sort%22:%221-Nominee-Alpha%22,%22Search%22:%22Basic%22%7D — اخذ شدہ بتاریخ: 24 جنوری 2021
  13. میوزک برینز آرٹسٹ آئی ڈی: https://musicbrainz.org/artist/0cc5ed91-eba3-4a5d-8a69-7638e0bf6495 — اخذ شدہ بتاریخ: 16 ستمبر 2021
  14. ڈسکوجس آرٹسٹ آئی ڈی: https://www.discogs.com/artist/1112977 — اخذ شدہ بتاریخ: 22 اکتوبر 2021
  15. انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس آئی ڈی: https://www.imdb.com/title/tt14230388/ — اخذ شدہ بتاریخ: 23 جون 2023
  16. "'I'm not anything like her.۔۔'"۔ The Irish Times۔ اپریل 27, 2012۔ اپریل 27, 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ جنوری 8, 2014 
  17. "Scarlett Johansson's a Jew, too"۔ JTA۔ مارچ 23, 2008۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ جنوری 8, 2014 
  18. Neil Young (جنوری 6, 2004)۔ "A period film made by someone who hates period films –Peter Webber on Girl with a Pearl Earring"۔ Neil Young's Film Lounge۔ اخذ شدہ بتاریخ جنوری 8, 2014 
  19. Anthony Weiss (اپریل 7, 2006)۔ "The Scarlett Grandma"۔ The Jewish Forward۔ جنوری 20, 2008 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ جنوری 8, 2014 
  20. "Scarlett Johansson Hopes to Star as Russian Spy Again"۔ RA Novosti۔ اپریل 17, 2012۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ جنوری 8, 2014 
  21. انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر Hunter Johansson
  22. John Millar (دسمبر 22, 2005)۔ "My roll in the hay with Jonathan was agony"۔ Daily Record۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ جنوری 8, 2014 
  23. Catherine Elsworth (فروری 5, 2008)۔ "Scarlett Johansson supports Barack Obama"۔ The Daily Telegraph۔ UK۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ جنوری 8, 2014 
  24. "Johansson: Americans disappointed by Bush's re-election"۔ ContactMusic۔ اگست 23, 2005۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ جنوری 8, 2014