اَلفیہ
اَلفیہ | |
---|---|
صورت حال | |
! colspan = 2 | حیثیت تحفظ | |
کم تشویشناک انواع[1] |
|
اسمیاتی درجہ | نوع [2] |
جماعت بندی | |
طبقہ: | نجمیطب Asterales |
جنس: | اشیلہ Achillea |
سائنسی نام | |
Achillea millefolium[2][3] لنی اس ، 1753 | |
| |
درستی - ترمیم |
الفیہ (Yarrow) ایک پھولدار پودہ ہے جو خاندانِ نجمان (Asteraceae) سے تعلق رکھتا ہے اور شمالی نصف کرے کا باسی ہے۔ اس کو الفیہ کہنے کی وجہ یہ ہے کہ اس کی پتیاں بہت زیادہ اور چھوٹی چھوٹی ہوتی ہیں اور الف کا مطلب ہوتا ہے ہزار (جیسے کہ الف لیلہ) اور انھی ہزاروں چھوٹی چھوٹی پتیوں کی وجہ سے اس کو الفیہ کہا جاتا ہے یعنی ہزار پتیوں والا۔ جیسا کہ سامنے معلوماتی خانے میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دراصل ان پودوں کی بہت سی انواع ہوتی ہیں اور ان کے علاحدہ علاحدہ نباتاتی اسم ہوتے ہیں۔ یہاں جس پودے کا ذکر کیا جا رہا ہے اس کا نباتاتی نام اشیلہ الفیہ (Achillea millefolium) ہے۔ اشیلہ ایک یونانی دیومالائی کردار (Achillea) سے منسوب لفظ ہے جبکہ millefolium کا مطلب بھی ہزار پتیوں والا یعنی الفیہ ہوتا ہے (milli = سابقہ برائے ہزار اور folium = لاحقہ برائے پتی)۔
ویکی ذخائر پر اَلفیہ سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ عنوان : The IUCN Red List of Threatened Species 2022.2 — بین الاقوامی اتحاد برائے تحفظ قدرت ٹیکسن شناخت: https://apiv3.iucnredlist.org/api/v3/taxonredirect/202909 — اخذ شدہ بتاریخ: 3 جنوری 2023
- ^ ا ب پ مصنف: لنی اس — عنوان : Species Plantarum — جلد: 2 — صفحہ: 899 — BHL page ID: https://biodiversitylibrary.org/page/358920
- ↑ "معرف Achillea millefolium دائراۃ المعارف لائف سے ماخوذ"۔ eol.org۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 دسمبر 2024ء