ایٹلا
(اٹیلا سے رجوع مکرر)
اتیلا(انگریزی: Attila)(دور فعالیت: 406ء۔ ۔۔453ء)، ہن حملہ آوروں کا سردار جو اپنے آپ کو (خدائی قہر) کہتا اور اس بات پر فخر کرتا تھا کہ جدھر سے اس کا گذر ہو جائے وہاں گھاس بھی نہیں اگتی۔ سلطنت روما کے دورِ انحطاط میں یورپ پر (432ء تا 453ء) عفریت کی طرح مسلط رہا۔ مشرقی اور مغربی روم کی حکومتوں کو تاخت و تاراج اور جرمنی ، اطالیہ وغیرہ کے علاقوں کو تباہ و برباد کیا۔ اٹیلا کی موت 453ءمیں ہوئی جب کہ کثرت ازدواج کا یہ شیدائی شب عروسی منانے کے لیے اپنی خوابگاہ میں گیا اور کثرت شراب نوشی سے دماغ کی رگ پھٹ گئی۔ مشہور ہے کہ اس کی تدفین کے بعد اس کے چار وفادار جرنیلوں کو بھی ان کے گھوڑوں سمیت ہلاک کرکے اس کی قبر کے چاروں کونوں پر دفنا دیا گیا۔
ویکی ذخائر پر ایٹلا سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |