اپولی نیریس ازم
اپولی نیریس ازم ایک مسیحی مکتب فکر جس کا بانی لودیکیہ کا اپولی نیرس (وفات 390ء) تھا۔ اس فرقے کا عقیدہ تھا کہ یسوع انسانی جسم میں ضرور نمودار ہوا، لیکن ان میں الوہیت اور بشریت ایسی ملی تھی کہ ایک کو دوسری سے الگ نہیں کیا جا سکتا تھا۔ ان کے جسم میں روح کی جگہ کلمۃ اللہ (Logos) نے لے لی تھی۔ اس لیے مسیح خالص کار الٰہی تھا۔ اس فرقہ نے یسوع کی الوہیت پر زور دیا۔ پانچویں صدی عیسوی میں یہ فرقہ بالکل معدوم ہو گیا۔