31°34′46″N 74°19′20″E / 31.5793976°N 74.3222089°E / 31.5793976; 74.3222089

قدیم لاہور میں داخلے کے مختلف دروازوں میں سے ایک ہے، جو قدیم شہر لاہور کی مشرقی سمت واقع ہے۔ اس دروازے کے بارے میں مشہور مؤرخ کنہیا لال لکھتا ہے کہ

اس دروازے کو بادشاہ وقت محمد اکبر نے اپنے نام سے موسوم کیا اور ہر قسم کے غلے کی منڈی اس دروازے کے اندر مقرر فرما کر اس کو بھی اکبری منڈی کے نام سے موسوم کیا۔ چنانچہ اب تک دروازہ اور منڈی دونوں اکبر کے نام سے موسوم ہیں۔ یہ دروازہ بھی خستہ و بوسیدہ ہو چکا تھا اور سرکارانگریزی کے عہد میں قدیمی قطع پر از سر نو بنایا گیا۔[1]


یہ دروازہ اکبری عہد میں تعمیر کیا گیا ۔ یہ ایک اونچا اور بھاری بھرکم دروازہ ہے جو دو نیم ہشت پہلوی فصیل داریوں کے درمیان بنا ہوا ہے۔اسے مزیدبُرج نمادیواروں سے مضبوط کیا گیا ہے۔جن میں پتھر پھینکنے والے کلاہی سوراخ بھی ہیں جو قلعہ کے صرف اسی دروازے کی خاصیت ہے۔ یہ تمام عمارات اکبری عہد کا حصہ ہیں۔

شہر کی دیوار کی مشرقی سمت میں واقع اکبر دروازے کا نام مغل بادشاہ جلال الدین محمد اکبر کے نام پر رکھا گیا۔ اگرچہ برطانوی عہد میں اس کی دوبارہ تعمیر نو کی گئی تاہم وقت گزرنے کے ساتھ یہ اب صفحہ ہستی سے مٹ چکا ہے۔ یہاں لاہور کی سب سے بڑی ہول سیل اور ریٹیل مارکیٹ اکبری منڈی واقع ہے جہاں ہر قسم کے اجناس کی تجارت ہوتی ہے۔


بیرونی روابط

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. تاریخ لاہور از کنہیا لال ص 33