اکبر لیاقت علی خان
لیاقت علی خان کے فرزند
پیدائش
ترمیمتعلیم
ترمیم1947ء تک ابتدائی تعلیم دہلی میں حاصل کی، پھر کراچی میں ایک نجی اسکول میں زیر تعلیم رہے۔ اکبر لیاقت مل ہل اسکول انگلینڈ، کنگز کالج لندن سے فارغ التحصیل تھے،۔
عملی زندگی
ترمیمکنگز کالج لندن سے قانون کی تعلیم حاصل کی۔ کراچی واپس آنے کے بعد، انھوں نے ایک بڑی تجارتی کمپنی چلائی اور اس کے علاوہ کئی سالوں سے ایئر لائنز اور ٹریول کے ساتھ ساتھ دیگر کاروبار میں بھی شامل رہے۔
1977ء کے عام انتخابات میں مرحوم پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر لیاقت آباد کے حلقے سے قومی اسمبلی کے امیدوار تھے لیکن پاکستان قومی اتحاد کے امیدوار پروفیسر عبد الغفور احمد مرحوم کے ہاتھوں شکست کھا گئے تھے،
وفات
ترمیم30 نومبر 2022ء کو کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج 81 سال کی عمر میں وفات پا گئے ،[1][2] مرحوم گردوں کے عارضہ میں مبتلا تھے ،