اکبر پورہ
اکبر پورہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کا ایک تاریخی قصبہ ہے جو تحصیل پبی ضلع نوشہرہ میں واقع ہے۔ اکبر پورہ کا نام مغل بادشاہ اکبر سے منسوب ہے، اس کے بارے میں مشہور ہے کہ اس مقام پر اکبر بادشاہ نے پڑاؤ ڈالا تھا، اس لیے اس جگہ کا نام اکبر پورہ پڑ گیا۔ اکبر پورہ میں انگریزوں کے زمانے کی آبادی آج بھی موجود ہے، جس کو یہاں “زوڑ بازار” کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اکبر پورہ جو جی ٹی روڈ سے دو کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے، یہاں پر آلوچہ، لوکاٹ اور ناشپاتی وغیرہ کے سرسبز باغات کثیر تعداد میں موجود ہے جو اس گاؤں کے خوبصورتی میں چار چاند لگاتے ہے۔ اکبر پورہ کے مشہور و معروف مقام آخوند پنجو بابا کا مزار ہے، جس کی زیارت کے لیے لوگ دور دراز علاقوں سے آتے ہے۔ اکبر پورہ میں لڑکوں کے لیے ڈگری کالج، ہائیر سیکنڈری اور پرائمریاسکول جبکہ لڑکیوں کے لیے ہائیرسکنڈری و پرائمریاسکول کی موجودگی کے ساتھ ساتھ مرکز صحت بھی موجود ہے۔ اکبر پورہ اپنے گرد و نواح کے لیے علاقوں کے لیے تجارتی مرکز ہے جہاں آپس پاس کے علاقوں کے لوگ خریداری کے لیے آتے ہے، اکبر پورہ کے گرد و نواح میں ترخہ، علی شاہ، کنڈر، جبہ داؤد زائی، بڈھنئی، تارو، بانڈ فاضل کورنہ اور قاسم علی بیگ وغیرہ شامل ہے۔[1]
گاؤں | |
سرکاری نام | |
Location within Pakistan | |
متناسقات: 34°03′20″N 71°43′17″E / 34.05556°N 71.72139°E | |
ملک | پاکستان |
صوبہ | خیبر پختونخوا |
ضلع | ضلع نوشہرہ |
منطقۂ وقت | پاکستان کا معیاری وقت (UTC+5) |