سیاسی رہنما

محمد اکرم خان کانجو ولد حاجی احمد یار خان کانجو یکم جنوری 1956ء کو کہروڑ پکا میں پیدا ہوئے اور 2006ء میں گریجویشن کیا۔ 1989ء سے 1992ء کے دوران ممبر فنانس کمیٹی پنجاب، 1997ء 1999ء کے دوران ممبر ضلع کونسل کے طور پر خدمات انجام دیں۔ اور بطور ناظم یونین کونسل 2001ء سے 2005ء تک اور 2005ء سے 2008ء تک رہے۔ وہ عام انتخابات 2008ء میں رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے۔