اہبان نام، ابو مسلم کنیت ،قبیلہ عفار سے نسبی تعلق تھا۔

حضرت اہبانؓ بن صیفی
معلومات شخصیت
مقام وفات بصرہ

نام ونسب ترمیم

اسلام ترمیم

ان کے اسلام کا زمانہ متعین طور سے نہیں بتایا جا سکتا، قیاس یہ ہے کہ اپنے قبیلہ بنی عفار کے ساتھ فتح مکہ سے کچھ قبل یا بعد مشرف باسلام ہوئے ہوں گے۔

خانہ جنگی سے کنارہ کشی ترمیم

عہد رسالت اوراس کے بعد کسی غزوہ اورجنگ وغیرہ میں نظر نہیں آتے، بصرہ آبادہونے کے بعد یہاں مستقل سکونت اختیار کرلی تھی، خانہ جنگی کے زمانہ میں کوفہ وبصرہ شروفتن کے مرکز تھے ،مگر اہبان اس سے کنارہ کش رہے،حضرت علیؓ نے ان سے اپنی حمایت میں نکلنے کے لیے کہا انھوں نے جواب دیا کہ میرے دوست اورتمہارے ابن عم نے مجھ سے وعدہ لیا تھا کہ جب دو مسلم فریق میں جنگ ہو تو میں لکڑی کی تلوار بنالوں، حضرت علیؓ نے یہ جواب سن کر پھر کچھ نہیں فرمایا۔ [1]

وفات ترمیم

بصرہ ہی میں وفات پائی۔ [2]

فضل وکمال ترمیم

ان کی علمی حیثیت قابلِ ذکر نہیں ہے،تاہم اُن سے زہدم بن حارث وغیرہ نے روایت کی ہے۔ [3]

حوالہ جات ترمیم

  1. (تاریخ صیغر امام بخاری؛46)
  2. (اصابہ:1/80)
  3. (تہذیب الکمال:41)