اہرام مصر
دنیا کا پہلا اعجوبہ
مخصوص شکل کے مخروطی مقابر کو اہرام کہا جاتا ہے اس کی واحد اہرم بمعنی پرانی عمارت ہے اہرام مصر کا شمار انسان کی بنائی ہوئی عظیم ترین تعمیرات میں ہوتا ہے۔ یہ اہرام زمانہء قدیم کی مصری تہذیب کے سب سے پرشکوہ اور لافانی یادگار ہیں۔ ماہرین آثار قدیمہ میں یہ اتفاق پایا جاتا ہے کہ ان اہرام کی تعمیر کا مقصد فراعین مصر اور شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے دیگر افراد کا مدفن تھا۔ اہرام مصر میں غزہ کا عظیم اہرام دنیا کے سات عجائبات میں سے وہ واحد عجوبہ ہے جو ابھی تک اپنی اصل حالت میں موجود ہے۔
ویکی ذخائر پر اہرام مصر سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |