اہل قبلہ
اہل قبلہ ایک اصطلاح ہے جو ان اشخاص اور گروہوں کے لیے استعمال ہوتی ہے جو خود کو مسلمانوں میں سے کہتے ہوں [1] اور ضروریات دین میں سے کسی بھی عقیدہ کا انکار نہ کرتے ہوں یا کسی بھی ایسے عقیدہ کا اظہار یا تصدیق نہ کرتے ہوں جس کے باعث ضروریات دین میں سے کسی کا انکار لازم آتا ہو۔[2]
اہل قبلہ سے خارج گروہ
ترمیمایسے تمام افراد یا گروہ جو ضروریات دین میں سے کسی ایک یا ایک سے زیادہ یا سب کا انکار کرتے ہوں، اہل قبلہ سے خارج ہیں۔
اہل قبلہ کی تکفیر سے متعلق
ترمیمتمام علماء کے نزدیک اہل قبلہ کی تکفیر جائز نہیں یہاں تک کہ اگر کسی بھی شخص یا گروہ سے ایسی بات متعلق ہو جس میں نناویں کفریہ تاویلیں نکلتی ہوں اور صرف ایک تاویل ایمان کی نکلتی ہو تو اس ایمان والی تاویل کو لیا جائے گا اور کفریہ تاویلوں کو چھوڑ دیا جائے گا۔
اہل قبلہ کے عقائد کی تحقیق
ترمیم- اگر کسی شخص کے عقیدہ کے معاملہ میں تحقیق کی ضرورت ہو تو متکلم یا اس کے ناصرین کی تاویل کو صحیح مانا جائے گا اور اس پر رائے قائم کی جائے گی اور کسی دوسرے مخالف گروہ کی کفریہ تاویلوں سے صرف نظر کیا جائے گا۔
- اگر متکلم موجود نہ ہو تو اس کے بارے میں ایمانی تاویل حسن ظن رکھتے ہوئے لی جائے گی۔[3]