ایان اسمتھ (جنوبی افریقی کرکٹر)

ویوین ایان اسمتھ (پیدائش: 23 فروری 1925ء) | (انتقال: 25 اگست 2015ء) ایک جنوبی افریقی کرکٹ کھلاڑی تھا جس نے 1947ء سے 1957ء تک نو ٹیسٹ کھیلے اور ہلٹن کالج میں تعلیم حاصل کی۔ وہ ڈربن ، نٹال میں پیدا ہوا تھا۔

ایان اسمتھ
ذاتی معلومات
پیدائش23 فروری 1925(1925-02-23)
وفات25 اگست 2015(2015-80-25) (عمر  90 سال)
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیلیگ بریک گیند باز
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ٹیسٹ7 جون 1947  بمقابلہ  انگلینڈ
آخری ٹیسٹ23 دسمبر 1957  بمقابلہ  آسٹریلیا
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹیسٹ فرسٹ کلاس
میچ 9 97
رنز بنائے 39 547
بیٹنگ اوسط 3.89 10.32
100s/50s 0/0 0/0
ٹاپ اسکور 11* 37
گیندیں کرائیں 1655 22088
وکٹ 12 365
بولنگ اوسط 64.08 22.55
اننگز میں 5 وکٹ 0 26
میچ میں 10 وکٹ 0 8
بہترین بولنگ 4/143 9/88
کیچ/سٹمپ 3/- 37/-
ماخذ: کرکٹ آرکائیو، 13 نومبر 2022

کیریئر

ترمیم

اسمتھ دائیں ہاتھ کا لیگ بریک بولر اور نچلے آرڈر کے دائیں ہاتھ کے بلے باز تھے۔ انھوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز 1947ء میں انگلینڈ میں کیا، سیریز میں 4 ٹیسٹ کھیلے۔ انھوں نے 1949-50ء میں جنوبی افریقہ میں آسٹریلیا کے خلاف 3ٹیسٹ، 1955ء میں انگلینڈ میں ایک ٹیسٹ اور 1957-58ء میں جنوبی افریقہ میں آسٹریلیا کے خلاف آخری ٹیسٹ کھیلا۔ اپنے ڈیبیو پر انگلینڈ کے خلاف ناٹنگھم میں 1947ء میں پہلے ٹیسٹ میں انھوں نے 46 رنز دے کر 3 اور 143 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ [1] اس کے بعد کے 8ٹیسٹ میں صرف پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ انھوں نے 1945–46ء سے 1957–58ء تک نٹال کے لیے کھیلا۔ 1946-47ء میں بارڈر کے خلاف ان کی بہترین باؤلنگ کے اعداد و شمار 88 کے عوض 9 (میچ میں 194 رنز کے عوض 12) تھے۔ [2]

انتقال

ترمیم

اسمتھ کا انتقال 25 اگست 2015ء کو 90 سال کی عمر میں ہوا۔ [3]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. England v South Africa, Nottingham 1947
  2. Natal v Border 1946–47
  3. "Former SA legspinner Ian Smith dies at 90"۔ ESPN۔ 26 اگست 2015۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-08-26