ایبے
(ایبی سے رجوع مکرر)
ایبے (Abbey) رومن کیتھولک مسیحیوں کی ایک ایسی خانقاہ جس کا متولی ایبٹ کے درجے کا پادری یا ایبس کے درجے کی راہبہ ہو۔ مسیحیت میں راہبانہ زندگی کا آغاز پوپ بینی ڈیکٹ کے وقت سے ہوا اور چھٹی اور ساتویں صدی عیسوی میں بے شمار خانقاہیں تعمیر ہوئیں۔ 1415ء تک اس کی تعداد 1570ء تک جاپہنچی۔ یہ تعداد محض بینی ڈیکٹ کے سلسلے کی ہے۔ اس کے علاوہ مسٹریشین نامی ایک اور سلسلہ بھی تھا۔ پروٹسٹنٹ فرقے کے مسیحی راہبانہ زندگی کے قائل نہیں انگلستان میں پروٹسٹنٹ مذہب رائج ہوا تو تمام خانقاہیں ختم کر دیں گئیں۔
ویکی ذخائر پر ایبے سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |