ایریکے اونیبوڈو یوربائی مصنف ڈی۔او فاگنوا کا تیسرا ناول ہے۔ یہ ناول تھامس نیلسن نے 1949 میں شائع کیا۔[1][2][3]

ایریکے اونیبوڈو
مصنفڈی۔او۔ فاگنوا
تاریخ اشاعت
1949

پلاٹ ترمیم

ایک دن ایک نامی ہیرو (ایریکے اونیبوڈو) نامعلوم راوی کے گھر پہنچا اور اس سے اپنی زندگی کے واقعات لکھنے کو کہا۔ اپنی زندگی کی کہانی شروع کرنے سے قبل ایریکے اونیبوڈو ریسلر-بلی کی کہانی سناتا ہے، جس نے تشدد اور دھوکے کی زندگی گزاری اور آخر کار خود دھوکے کا شکار ہوئی۔ایریکے اونیبوڈو پھر ناول کی مرکزی کہانی کی طرف بڑھتا ہے۔ وہ بتاتا ہے کہ کس طرح اس کے بچپن میں اس کے والدین بنا کوئی سہارا اور سرمایا چھوڑے چل بسے۔ وہ مرغیوں کی افزائش کرکے اپنی زندگی کو بہتر بناتا ہے۔

کردار ترمیم

  • راوی
  • ایریکے اونیبوڈو - ناول کا ہیرو
  • ایریکے آئے - ایریکے اونیبوڈو کے والد

حوالہ جات ترمیم

  1. سائمن جیکاندی (2016-10-03)۔ The Oxford History of the Novel in English: The Novel in Africa and the Caribbean since 1950 (بزبان انگریزی)۔ آکسفورڈ یونیورسٹی پریس۔ ISBN 978-0-19-062816-1 
  2. آدیلیکے آدیکو (2017-07-17)۔ Arts of Being Yoruba: Divination, Allegory, Tragedy, Proverb, Panegyric (بزبان انگریزی)۔ انڈیانا یونیورسٹی پریس۔ ISBN 978-0-253-02672-9 
  3. توئن فالولہ، آکنٹونڈے آکنییمی (2016-06-20)۔ Encyclopedia of the Yoruba (بزبان انگریزی)۔ انڈیانا یونیورسٹی پریس۔ ISBN 978-0-253-02156-4